AD Banner

(سورہ تراویح میں سورہ اخلاص پڑھنا کیسا ہے؟)

 (سورہ تراویح میں سورہ اخلاص پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں ‌کہ سورہ تراویح میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھنا کیسا ہے؟ جبکہ اور بھی سورتیں یاد ہوں۔کیا تراویح میں ختم قرآن مجید کے لئے ایک بار بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا چاہیے؟مہربانی فرماکر اس کا جواب تحریر فرمادیں بہت نوازش ہوگی

المستفتی:۔محمد فرحان علی کانپور

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  بلا کراہت تراویح میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھنا جائز و درست ہے بلکہ بعض نے تراویح کی ہر رکعت میں سورہ اخلاص کو مختار کہاہے اگرچہ سورہ فیل سے آخر تک دو بار پڑھنا بہتر ہے جیسا کہ آج کل اکثر جگہوں پر سورہ تراویح میں پڑھا جاتا ہے۔سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیںجائز ہےبلاکراہت اگرچہ سورہ فیل سے آخر تک تکرار کاطریقہ بہترہے کہ اس میں رکعات کی گنتی یاد رکھنی نہیں پڑتی ۔

ردالمحتارمیں ہے :فی التجنیس، واختار بعضھم سورۃ الاخلاص فی کل رکعۃ وبعضھم سورۃ الفیل ای البدائۃ منھا ثم یعیدھا وھذا احسن لئلا یشتغل قلبہ بعدد الرکعات۔درمختارمیں ہے:لاباس ان یقرء سورۃ ویعیدھا فی الثانیۃ (الی قولہ) ولایکرہ فی النفل شیئ من ذٰلک‘‘(فتاوی رضویہ قدیم جلد۳؍صفحہ ۴۷۷)

  ایک بار تراویح میں جہر سے بسملہ پڑھنا چاہیے بلکہ لازم ہے جیسا کہ حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں" فی المسلم وشرح الفواتح، البسملۃ من القراٰن اٰیۃ فتقرأ فی الختم مرۃ علی ھذا ینبغی ان یقرأھا فی التراویح بالجھر مرۃ ولاتتأدی سنۃ الختم دونھا"مسلم اور شرح الفواتح میں ہے کہ بسملہ قرآن کی آیت ہے ختم قرآن میں ایک دفعہ اسے پڑھاجاناچاہئے۔

   لہٰذا تراویح میں اسے ایک دفعہ جہراً پڑھنا لازم ہے کیونکہ اس کے بغیر سنت کے مطابق ختم قرآن نہ ہوگا۔(فتاویٰ رضویہ قدیم جلد۳؍صفحہ۴۷۷)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad