AD Banner

{ads}

(کیا انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں باحیات حقیقی زندہ ہیں؟)

 (کیا انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں باحیات حقیقی زندہ ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا انبیاء علیہم السلام اپنے مرقد میں زندہ ہیں حضرت حوالہ ٹھوس دیجیئے گا کچھ بد عقیدوں بتانا ہے برائے مہربانی ۔     
المستفتی:۔ فقیر شمس الدین گجرات سورت
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
  جی ہاں جمہور اہلسنت کے نزدیک انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں میں اسی طرح بحیات حقیقی زندہ ہیں جیسے دنیا میں تھے ـ کھاتے پیتے ہیں جہاں چاہیں آتے جاتے ہیں تصدیق وعدۂ الٰہیہ کے لئے ایک آن کو ان پر موت طاری ہوئ ـ پھر بدستور زندہ ہوگئے ان کی حیات حیات شہدائے سے بہت ارفع واعلی ہے فلہذا شہید کا ترکہ تقسیم ہوگا ـ اس کی بیوی بعد عدت نکاح کر سکتی ہے ـ بخلاف انبیاء علیہم السلام کے ـ وہاں یہ جائز نہیں ـ ( بحوالہ سنن ابن ماجہ کتاب الجنائز ذکروفاتہ ودفنہ الحدیث نمبر ۱۶۳۷ جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۲۹۱  / مسند ابی یعلی الحدیث نمبر ۳۴۱۲ جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۲۱۶ فیوض الحرمین للشاہ ولی اللہ المحدث الدھلوی صفحہ نمبر۲۸   ۵تکیل الایمان صفحہ نمبر ۱۲۲ / الحاوی للفتاوی ـ کتاب البعث انبیاء الأذکیاء بحیاْۃ الأ نبیاء جلد نمبر ۲صفحہ نمبر ۱۷۹ ۱۸۰)۔( فیضان فرض علوم صفحہ نمبر۲۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
صفی اللہ خاں رضوی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner