AD Banner

{ads}

(کسی مسلمان کو یزید کہنا کیسا ہے؟)

  (کسی مسلمان کو یزید کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کسی مسلمان بھائ کو یزید کہنا شرعا کیسا ہے برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی؟
المستفتی:۔حسنین رضا سیتامڑھی بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

اگر بلا وجہ شرعی کہا سخت گنہ گار ہوا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔من اذی مسلما فقد اذانی  ومن اذانی فقد اذی اللہ۔جس نے کسی مسلمان کو ایذا دی اس نے مجھ کو ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللہ کو ایذا دی(حوالہ فتاوی رضویہ جلد نمبر ۱۴ صفحہ نمبر  ۶۰۴ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
مذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ کسی مسلمان کو بلا وجہ شرعی یزید نہیں کہ سکتے اور اگر کہوگے تو سخت گنہگار ہوجاؤگے مذکورہ حدیث شریف سے بات واضح ہوگئی۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner