AD Banner

{ads}

(کار خیر کا بہتر طریقہ)

 (کار خیر کا بہتر طریقہ)


(۱)میت کے ایصا ل ثواب کے لئے بہترین صد قہ پا نی ہے کہ جہا ں پا نی کی ضرورت ہو وہا ں نل وغیرہ لگوا دیں کہ جتنے لوگ پئیں گے سب کا ثواب میت کو پہو نچے گا ۔(۲)کسی عا لم دین کو قرآن شریف یا کو ئی دینی کتا ب خرید کر دیدیں یا دینی کتا بیں چھپوا دیں (۳) غریبوں یتیموں کو کھا نا کھلا دیں ،کپڑہ سلوا دیں اور انکی مدد کر دیں (۴) بیمارمسلمان کا علاج کرا دیں(۵) مدر سہ و مسجد تعمیر کرادیں ۔

(۶) مدر سہ و مسجد میں لوٹا چٹائی ٹوپی وغیرہ لا کر رکھ دیں (۷) طا لب علم کے اخرا جات کی ذمہ داری لے لیں(۸) غریب مسلمانوں کی مدد کریں( ۹)قرضدار انسان کی مدد کر تے ہو ئے اسکا قرض ادا کر دیں(۱۰) اپنی اولا دکو  حا فظ قرآن بنا دیں کہ قرآن کی تلا وت سے ثوا ب ملے گا اور اگر معا ذ اللہ وا لدین گنہ گا ر ہیں توقرآن کی تلا وت سے عذاب قبر ختم ہو جا ئے گا جیسا کہ تفسیر نعیمی میں ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک قبر پر گزرے تو عذاب ہو رہا تھا کچھ وقفہ کے بعد پھر  گز رے تو ملا حظہ فر ما یا کہ اس قبر میں نور ہی نور ہے وہا ںرحمت الٰہی کی با رش ہورہی ہے آپ (حضرت عیسیٰٗ علیہ السلام )بہت حیران ہو ئے  اور با ر گا ہ الٰہی میں عر ض کی کہ مجھے اس کا بھید بتایاجا ئے ارشاد خدا وندی ہوا اے روح اللہ !یہ سخت گنہ گار اور بد کا ر تھا اس وجہ سے عذاب میں گرفتا ر تھا لیکن اس نے بیوی کوحا ملہ چھوڑ اتھا اس کو لڑکا پیدا ہوا اور آج اس کو مکتب میں بھیجا گیا استاد نے اس کو بسم اللہ پڑھایا مجھے حیا آئی کہ میں زمین کے اندر اس شخص کو عذاب دوں کہ جس کا بچہ زمین پر میرا نا م لے رہا ہے ۔(۱۱)اس کے علاوہ بہت ایسے کام ہیں جس کے کر نے سے میت کو ثواب پہو نچے گا ۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner