AD Banner

{ads}

(حضرت خالدبن ولید کی ٹوپی)

 (حضرت خالدبن ولید کی ٹوپی)

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جواللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار تھے آپ جس میدان جنگ میں تشریف لے جاتے اپنی ٹوپی ضرور سر پر رکھ کرجاتے اور ہمیشہ فتح ہی پاکر لوٹتے کبھی شکست کا منہ نہ دیکھتے ، ایک مرتبہ جنگ یرموک میں جب کہ میدان جنگ گرم ہورہا تھا حضرت خالد کی ٹوپی گم ہوگئی ، آپ نے لڑنا چھوڑ کر ٹوپی کی تلاش شروع کر دی ، لوگوں نے جب دیکھا کہ تیر اور پتھر برس رہے ہیں تلوار اور نیزہ اپنا کام کر ر ہے میں موت سامنے ہے اور اس عالم میں خالد کو اپنی ٹوپی کی پڑی ہوئی ہے اور وہ اسی کو ڈھونڈھنے میں مصروف ہو گئے ہیں تو انہوں نے حضرت خالد سے کہا جناب ٹوپی کا خیال چھوڑئے اور لڑنا شروع کیجئے حضرت خالد نے انکی اس بات کی پروا نہ کی اور ٹوپی کی بدستور تلاش شروع رکھی آخر ٹوپی ان کومل گئی تو انہوں نے خوش ہو کر کہا بھائیو! جانتے ہو مجھے یہ توپی کیوں اتنی عزیز ہے ؟ جان لو کہ میں نے آج تک جو جنگ بھی جیتی ہےاسی ٹوپی کی طفیل، میرا کیا ہے سب اسی کی برکتیں ہیں میں اس کے بغیر کچھ بھی نہیں اور اگر یہ میرے سرپر ہو تو پھر دشمن میرے سامنے کچھ بھی نہیں، لوگوں نے کہا آخر اس ٹوپی کی کیا خوبی ہے؟ تو فرمایا ، یہ دیکھو اس میں کیا ہے یہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہِ وسلم کے سر انور کے بال مبارک ہیں جو میں نے اسی میں سی رکھے ہیں حضور ایک مرتبہ عمرہ بجا لانے کو بیت اللہ شریف تشریف لے گئے اور سر مبارک کے بال اتروائے تو اس وقت ہم میں سے ہر ایک شخص بال مبارک لینے کی کوشش کر رہا تھا اور ہر ایک دوسرے پرگرتا تھا تو میں نے بھی اسی کوشش میں آگے بڑھ کر چند بال مبارک حاصل کر لئے تھے اور پھر اس ٹوپی میں سی لئے ، یہ ٹوپی اب میرے لئے جملہ برکات و فتوحات کا ذریعہ ہے میں اسی کے صدقہ میں ہر میدان کا فاتح بن کر لوٹتا ہوں پھر بتاؤ یہ ٹوپی اگر نہ ملتی تو مجھے مین کیسے چین آتا ؟ (حجتہ اللہ علی اللعالمین ص۔۶۸۶ / سچی حکایت حصہ اول صفحہ ۴۲تا ۴۳ )

سبق۔ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ سلم ہی جملہ برکات و انعامات کا ذریعہ ہیں اور آپ کے بال، بال شریف برکت و رحمت ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق اشیاء کو بطور تیرک اپنے پاس رکھتے تھے اور جس کے پاس بھی آپ کا بال مبارک ہوتا اللہ تعالی اسے کا میابیوں سے سرفراز فرماتا تھا ۔

طالب دعا

فقیر تاج محمدقادری واحدی





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner