AD Banner

{ads}

( دعائے قنوت سے پہلے تکبیر کہنا کیسا ہے؟)

 ( دعائے قنوت سے پہلے تکبیر کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وتر کی نماز میں تیسری رکعت میں سورہ اخلاص کے بعد تکبیر کیوں بولا جاتا ہے دعائے قنوت کیوں پڑھی جاتی اور کب سے پڑھی جاتی ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی:۔محمد زبیر القادری دہلوی۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

نماز وتر کی تیسری رکعت میں قنوت سے پہلے تکبیر کہنا واجب ہے اور تکبیر کے وقت ہاتھ اٹھانا سنت ہے۔ عن الاسود عن عبد اللہ رضی اللہ عنہ انه کان بقرا فی آخر رکعة من الوتر قل ھو اللہ احد ثم یرفع بدیه قبل الرکعة ـ رواہ البخاری فی جزء رفع الیدین واسنادہ صحیح) اسود حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ وتر کی آخری رکعت میں قل ھواللہ احد ـ پڑھا کرتے تھے پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا کرتے اور رکوع سے قبل قنوت پڑھا کرتے تھے۔(معجم الکبیر رقم الحدیث / ۹۴۲۵ مصنف ابن ابی شیبہ / رقم الحدیث ـ ۶۹۷۵)

وعن ابراہیم النخعی قال ترفع الایدی فی سبع مواطن فی افتتاح الصلوٰة وفی التکبیر للقنوت فی الوتر وفی العیدین وعند ستلام الحجر وعلی الصفا والمروة وبجمع وعرفات وعند المقامین وعند الجمرتین رواہ  الطحاوی واسنادہ صحیح) ابراہیم نخعی کا بیان ہے کہ ہاتھوں کو سات مقامات پر اٹھایا جاتا ہے (۱)  نماز کی ابتداء میں (۲) وتر میں قنوت پڑھنے کی خاطر (۳) عیدین میں  (۴) حجر اسود کے استلام کے وقت (۵) صفا ومروہ پر (۶) مزدلفہ اور عرفات میں (۷) وہ جمرات کے پاس کھڑے ہونے کے وقت۔(جامع الاحادیث رقم الحدیث ۱۶۳۳۴ جمع الجوامع رقم الحدیث ۳۹۹ شرح معانی الاثار رقم الحدیث  ۲۸۲۵)

شرح وتر میں قنوت پڑھنے کے وقت ہاتھ کانوں تک اٹھایا جائے گا جس طرح کہ احادیث مبارکہ میں فرمایا گیا ہے ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی حنفی متوفی ســنــــہ ۱۳۶ھ لکھتے ہیں تیسری رکعت میں قرأت سے فارغ ہو کر رکوع سے قبل کانوں تک ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہے جیسے تکبیر تحریمہ میں کرتے ہیں پھر ہاتھ باندھ لے اور دعائے قنوت پڑھے دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے اور اس میں کسی خاص دعا کا پڑھنا ضروری نہیں بہتر  وہ دعائیں ہیں جو نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھے جب بھی حرج نہیں۔(بہار شریعت جز اول صفحہ نمبر ۶۵۴)( انوار السنن فی شرح آثار السنن باب رفع الیدین عند قنوت الوتر صفحہ نمبر ۶۰۶ ۶۰۷)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 

محمد نسیم رضا رضوی سلامی





کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner