AD Banner

{ads}

(حضرت یحیی علیہ السلام ایک بار پیٹ بھر کر کھانا)

 (حضرت یحیی علیہ السلام ایک بار پیٹ بھر کر کھانا)

حضرت یحیی بن زکریا علیہما السلام نے شیطان کو دیکھا وہ بہت سے دام اٹھائے ہوئے تھا، آپ نے پوچھا یہ کیا ہیں؟ شیطان نے کہا: یہ شہوات ہیں جن سے میں ابن آدم کو قید کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: میرے لئے بھی کوئی پھندہ ہے؟ شیطان بولانہیں مگر ایک رات آپ نے پیٹ بھر کر کھانا کھا لیا تھا جس سے آپ کو نماز میں سستی پیدا ہو گئی تھی۔تب حضرت یحیی علیہ السلام بولے: آئندہ میں کبھی بھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھاؤں گا۔ شیطان بولا : اگر یہ بات ہے تو میں بھی آئندہ کسی کو نصیحت نہیں کرونگا۔

یہ اس مقدس ہستی کا حال ہے جس نے ساری عمر میں صرف ایک رات پیٹ بھر کر کھانا کھایا تھا، اس شخص کا کیا حال ہوگا جوعمر بھر کبھی بھی بھوکا نہیں رہتا اور پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہے اور اس پر وہ چاہتا ہے کہ وہ عبادت گزار بن جائے۔(مکاشفۃ القلوب ص 49)

طالب دعا 

تاج محمد قادری واحدی





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner