AD Banner

{ads}

(کیااللّٰہ کی یاد ہی سے دل کوچین ملتا ہے؟)

 (کیااللّٰہ کی یاد ہی سے دل کوچین ملتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  الا بذ کر اللہ تطمن القلوب۔ اس کا ترجمہ کیا اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون نہیں ملتا یہ حضرت صحیح ہے؟  میں نے یہ ترجمہ کیا تو کچھ لوگوں نے اعتراض پیدا کیا ہے تو کیا صحیح ہے؟ برائے کرم جلد از جلد جواب ارسال فمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔غلام رضا۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

تفسیرصراط الجنان میں ہے صحیح ترجمہ جو ہے وہ یہ ہے (اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ)ترجمہ کنزالایمان ):۔سن لو! اللّٰہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں۔

یعنی اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت و فضل اور اس کے احسان و کرم کو یاد کرکے بے قرار دلوں کو قرار اور اطمینان حاصل ہوتا ہے ۔ یونہی اللّٰہ تعالیٰ کی یاد محبت ِ الٰہی اور قرب ِ الٰہی کا عظیم ذریعہ ہے اور یہ چیزیں بھی دلوں  کے قرار کا سبب ہیں  بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ بھی کہا جائے تو یقینا درست ہوگا کہ ذکرِ الٰہی کی طبعی تاثیر بھی دلوں  کا قرار ہے ، اسی لئے پریشان حال آدمی جب پریشانی میں اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تواس کے دل کو قرار آنا شروع ہوجاتا ہے یونہی قرآن بھی ذِکْرُ اللّٰہ ہے اور اس کے دلائل دلوں سے شکوک و شبہات دور کرکے چین دیتے ہیں یونہی دعا بھی ذِکْرُ اللّٰہ ہے اور اس سے بھی حاجتمندوں کو سکون ملتا ہے اور اسمائے الٰہی اور عظمتِ الٰہی کا تذکرہ بھی ذِکْرُ اللّٰہ ہے اور اس سے بھی محبانِ خدا کے دلوں کو چین ملتا ہے۔(تفسیر صراط الجنان؍ پارہ نمبر ۱۳سورہ رعد آیت نمبر۲۷/ ۲۸)
نوٹ:۔ قرآن مجید کو پڑھنے کے بعد کنزالایمان سے استفادہ کریں آیات کے مفاہیم مقاصد ومطالب کو۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی 

کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner