AD Banner

{ads}

(سوسال عبادت کرنے والا اور فضل ربی)

(سوسال عبادت کرنے والا اور فضل ربی)


 حکایت بیان کی جاتی ہے کہ ایک اللہ کا بندہ سو سال تک اپنے عبادت خانہ میں عبادت میں مصروف رہا۔ ایک دن شیطان لعین نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالا تو وہ اپنے عبادت خانے سے نیچے اتر آیا اور شہر میں اپنے رشتہ داروں سے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ملاقات کرنے لگا۔ تو اس ساتھ ایک دوست کی ملاقات ہو گئی وہ اسے اپنے گھر

لے گیا اور اسکو اللہ پاک کی قسم دی اور کہا: (وان يساعده على ما هو عليه فساعده في ذلك سبعة اشهر كرده) کہ جس پریشانی میں ہے وہ عابد اس کی مدد کرے چنانچہ عابد نے سات ماہ اس کی پریشانی میں مدد کی ۔ اس کے بعد وہ عابد ایک رات سویا ہوا تھا جب صبح کا وقت قریب آیا تو اس نے ایک زور دار چیخ ماری۔ صاحب خانہ یہ آواز سن کر گھبرا کر اٹھ کھڑا ہوا۔ اور عابد سے پوچھا: (لہ مالک) کہ تجھے کیا ہوا؟ اس نے کہا: (او قد لى سراجا فاوقد له) کی میرے لیے چراغ جلاؤ پس اس کے لئے چراغ جلایا گیا۔ عابد نے کہا ( كنت نائما فرايت شابا حسن الوجه نظيف الثياب فقال لى انا رسول الله فاى عيب رايت من الله و رسوله حتى ترکت عبادته ارجع الى صومعتك قبل ان تموت)  میں سویا ہوا تھا تو خواب میں میں نے ایک حسین و جمیل چہرے والی ہستی کو دیکھا جس نے صاف شفاف لباس زیب تن فرمایا ہوا تھا اس نے مجھ سے فرمایا، میں اللہ کا رسول ہوں تو نے اللہ اور اس کے رسول میں کون سا عیب دیکھا ہے کہ تو نے اللہ تعالیٰ کی بندگی چھوڑ دی ہے۔ پھر فرمایا تو موت سے پہلے پہلے اپنے عبادت خانے میں واپس چلا جا۔

چنانچہ وہ عابد رات کی تاریکی میں نکلا اور جنگل بیابانوں میں پھرنے لگا، بارش کا پانی پینے لگا اور درختوں کے پتے کھا کر یہ عرض کرنے لگا (الهی بدنی مکروب و قلبی معیوب و لسانی مقر بالذنوب فاغفر لی یا غفار الذنوب و یا علام العيوب) اے میرے اللہ میرا بدن بے چین ہے اور میرا دل عیب زدہ ہے اور میری زبان گناہوں کا اقرار کرتی ہے پس تو مجھے معاف کر دے اے گناہوں کو معاف کرنے والے اور اے تمام پوشیدہ باتوں کے جاننے والے۔ جب وہ اپنے عبادت خانے کے قریب ہوا اور اندر داخل ہونے لگا۔ تو ابھی اس نے پہلا قدم ہی اندر رکھا تھا تو اس نے ایک لکھی ہوئی چیز دیکھی، جب اس میں غور و فکر کیا تو اس میں چار سطریں دیکھی ہوئی تھیں (توکلت علینا فکفیناک)تو نے ہم پر بھروسہ کیا پس ہم نے تیری کفایت کی

(واثرت علينا فتركنا ك) تو نے اوروں کو ہم پر ترجیح دی تو ہم نے تجھے چھوڑ دیا۔

 (واقبلت علينا فقبلنا ك) تو نے ہماری طرف توجہ کی تو ہم نے تجھے قبول کر لیا۔

(و فارقت الذنوب فغفرنا هالك ورحمنا)  اور تو نے گنا ہوں سے علیحدہ گی اختیار کی تو ہم نے تجھے ہلاک ہونے بچالیا اور ہم نے تجھ پر رحم فرمایا۔ 

(وطمعت فيما عندنا فاعطيناك) اور تو نے لاچ کیا اس چیز میں جو ہمارے پاس تھی تو ہم نے تجھے عطا کر دی۔(حکایات قلیوبی صفحہ ۴۱)


طالب دعا

ناچیز محمد ابرارالقادری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner