(اللہ و رسول جل جلالہ و ﷺ کو عاشق و معشوق کہناکیسا ہے)
مسئلہ :کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ : اللہ و رسول جل جلالہ و ﷺ کو عاشق و معشوق کہناکیسا ہے؟اور کہنے والے پر کیاحکم صادر ہوگا؟بینوا توجرو ا المستفتی : محمد ارشد رضانوری قیصر گنج عینی بہرا ئچ شریف۱۵؍ ربیع النور۱۴۲۸ھ
ا لجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب ھو الھادی الی الصواب
اعلی حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا خاں رضی اللہ تعا لی عنہ اسی طرح ایک سوال کا جوا ب دیتے ہو ئے تحریر فرما تے ہیں :کہ ناجا ئز ہے کہ معنی عشق اللہ عز و جل کے حق میں محال قطعی ہے اور ایسا لفظ بے ورود ثبوت شر عی حضرت عزت کی شان میں بو لنا ممنوع قطعی ہے ۔(فتا وی رضویہ جلد ۹ص ۶۱ نصف اول)
اور علا مہ شا می حنفی رضی اللہ تعا لی عنہ تحریر فرما تے ہیں :’’مجرد ایھام المعنی المحال کا ف فی المنع ‘‘یعنی صرف معنی محال کا وہم مما نعت کے لئے کا فی ہے ۔( فتا وی شا می جلد ۹ کتاب الحظر والاباحۃ فصل فی ا لببع )
لہٰذا کہنے والا تو بہ کرے اور ایسا کہنے سے با ز رہے ۔اھ ملخصا واللہ تعا لی اعلم با لصواب
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۱۶؍ ربیع الاول ۱۴۲۸ھ
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں
نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔