AD Banner

{ads}

(ایمان کسے کہتے ہیں؟)

(ایمان کسے کہتے ہیں؟)

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ:ایمان کسے کہتے ہیں ؟بینواتو جروا۔

المستفتی:عبد الما جد رضوی بہرا ئچ شریف ۲۲؍ رجب المر جب ۱۴۲۶؁ھ

الجواب بعون الملک الوھاب 
وہ جمیع امور جو حضور نبی اکرم  ﷺ اللہ تعا لی کی طرف سے لا ئے اور جن کی نسبت یقینی معلوم ہے کہ یہ ضروریا ت دین سے ہیں ان سب کی تصدیق کر نا یعنی دل سے ماننا ایمان ہے ۔جیسا کہ بہا ر شریعت میں ہے ’’ایمان کہتے ہیں سچے دل سے ان سب با توں کی تصدیق کرے جو ضروریات دین ہیں ۔(بہار شریعت ۱؍ ۱۷۲؍ایمان  و کفر کا بیان ؍قادری )

اور عمدۃ المتکلمین علا مہ سعد الدین رضی اللہ تعا لیٰ عنہ تحریر فرما تے ہیں ’’ان الایمان فی الشرع ھو التصدیق بما جا ء بہ من عند اللہ تعا لیٰ ای تصدیق النبی با لقلب فی جمیع ما علم بالضرورۃ مجیئہ بہ من عند اللہ تعا لیٰ ‘‘(شرع عقا ئد ص ۱۲۶؍مطبوعہ مبارک پور)

اور امام اجل علا مہ  حصکفی رضی اللہ تعا لیٰ عنہ تحریر فرما تے ہیں ’’ھو تصدیق محمد  ﷺ فی جمیع ماجا ء بہ من عند اللہ تعا لیٰ مما علم مجیئہ ضرورۃ ‘‘(درمختار مع شا می جلد ۶؍ ۳۵۴؍کتاب الجہا د باب المرتد ،مکتبہ زکر یا دیو بند )واللہ تعا لیٰ اعلم وعلمہ اتم و احکم 
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 
کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۲۲؍رجب المر جب  ۱۴۲۶؁ھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
عبد الوحید الرضوی المصباحی البستوی
خادم الافتاء جامعہ غا زیہ فیض العلوم بہرا ئچ شریف
۲۷؍رجب المر جب۶ ۱۴۲؁ھ
صح الجواب واللہ تعا لی اعلم  
محمد مصعب خاں رضوی مصباحی 
صدرالمدرسین جامعہ غا زیہ فیض العلوم بہرا ئچ 
۲۷؍رجب المر جب۶ ۱۴۲؁ھ



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner