AD Banner

{ads}

سرکار مصطفیٰ ﷺ کوعلم غیب ہے یا نہیں؟

(  سرکار مصطفیٰ  ﷺ کوعلم غیب ہے یا نہیں؟ )

 مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ : سرکار مصطفیٰ  ﷺ کوعلم غیب ہے یا نہیں؟ قرآن وحادیث کی رو شنی میں اہلسنت وجما عت کے عقا ئد ظا ہر فرما ئیں ۔بینوا توجرو ا   

المستفتی ۔محمد امین  الدین نیپالی۱۳؍جما د الاولیٰ۱۴۲۹؁ھ  

ا لجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب ھو الھادی الی الصواب

  ہر چیز کا خالق و مالک اللہ تعا لیٰ ہے عالم الغیب ہے ،اپنے رسولوں میں سے جسے چا ہتا ہے غیب کا علم عطا فرما تا ہے قرآن و حدیث کی رو شنی میں اہلسنت وجما عت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعا لی جل جلالہ نے اپنے پیا رے حبیب شب اسریٰ کے دولھا کو اپنے رسولوں میں سے چن لیا اور علم غیب کے خزا نے عطا فرما ئے اور حضور  ﷺ بفضلہ تعا لی عالم ما کان ومایکون ہیں، جبکہ وہا بیہ دیا بنہ کا عقیدہ باطلہ ہے کہ (معاذاللہ) انہیں دیوار کے پیچھے کا علم نہیں ۔(براہین قاطعہ ؍۵۵؍مطبوعہ  دیوو بند )

ہم اہلسنت وجما عت کی تا ئیدمیں قرآن و حدیث کے دلا ئل ملا حظہ فرما ئیں ۔

تمہارا رب عزو جل ارشاد فرما تا ہے ’’وماکان اللہ لیطلعکم علی الغیب ولکن اللہ یجتبی من رسلہ من یشا ء ‘‘ اللہ کی شان یہ نہیں کہ اے عام لو گو!تمہیں غیب کا علم دے دے ہاں اللہ چن لیتا ہے اپنے رسولوں سے جسے چا ہے ۔(پا رہ ۴سورہ اٰل عمران؍ ۱۷۹)

  اور ارشاد فرما تا ہے ’’علم الغیب فلا یظہر علی غیبہ احدا الا من ار تضیٰ من رسول ‘‘ غیب کا جا ننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا سوا ئے اپنے پسندیدہ رسولوں کو ۔(پا رہ ۲۹سورہ جن ۲۶؍۲۷)

اور ارشاد فرماتا ہے ’’وما ھو علی الغیب بضنین ‘‘ اور یہ نبی غیب بتا نے میں بخیل نہیں ۔(پا رہ ۳۰؍سورہ تکویر ۲۴)

اور حدیث شریف میں ہے ’’عن عمر قال قام فینا رسول اللہ  ﷺ مقاما فاخبر نا عن بدء الخلق حتیٰ دخل اہل الجنۃ منازلھم واہل النار منازلھم حفظ ذلک من  حفظہ ونسیہ من نسیہ ‘‘حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعا لیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم علیہ السلام ہم میں کھڑے ہو ئے تو ابتدا ئے آفرینش سے (پیدائش سے)لیکر جنتیوں کوجنت میں اور دوزخیوں کو دوزخ میں داخل ہو نے تک کے سارے حالا ت کی خبر دی جس نے یہ یاد رکھا اس نے یاد رکھا اور جو بھول گیا وہ بھول گیا ۔(بخا ری جلد اول ؍۴۵۳،مشکوۃ ۵۰۶)

اور کو ئی غیب کیا تم سے نہا ں ہو بھلا 

جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں درود

جن آیا ت کریمہ میں علم غیب کی نفی ہے اس سے مراد یہ ہے کہ آپ  ﷺ ذا تی طور پر علم غیب نہیں جانتے بلکہ اللہ کی عطا سے جا نتے ۔وہا بیہ دیا بنہ صرف انہیں آیا ت جن میں ذا تی طور پر علم غیب کی نفی ہے اس کا سہا را لیکر بھولے بھالے سنیوں کو گمراہ کرتے ہیں اللہ تعا لی گمراہ فرقوں سے زیا دہ سے زیا دہ بچنے کی تو فیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین  والہ واصحا بہ اجمعین ۔

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲۳؍ جمادی الاولیٰ  ۱۴۲۹؁ھ






مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner