AD Banner

(دہریہ کا سوال اور اس کا جواب)

 (دہریہ کا سوال اور اس کا جواب)

استفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین ایک دہریہ کا یہ سوال ہے کہ ایک ملزم کا مقدمہ جج کے یہاں گیا اور اس پر ہر طرح جرم ثابت ہو گیا اس کے بعد ایک شخص کی سفارش سے جج نے اس کو بری کر دیا تو کیا جج نے انصاف کیا یا بے انصافی؟ اگر انصاف کیا تو کیسے؟ ازراہ کرم مسئلہ کا جواب دلائل کی روشنی میں واضح بیان فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

فقط والسلام:المستفتی

سید عبدالمجید۔ سورت/۱۹؍ شوال المکرم ۱۳۳۵؁ھ

الجواب بعون الملک الوھاب

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ وصلی علٰی رسولہ الکریم

اما بعد! جرم مختلف قسم کے ہوتے ہیں سب کے لئے ایک ہی حکم لگانا نہایت بے وقوفی ہے اگر جرم ایسا تھا جو کسی دوسرے کے حق سے متعلق ہوتا تھا یا اس کے معاف کر دینے سے کسی اور کا ضرر لازم آتا تھا تو اس کا معاف کرنا دوسرے کے ضرر اور اتلاف حق کا باعث ہے تو جب تک خود صاحب حق معاف نہ کرے یا اس کی تلافی نہ کر دی جائے مجرم کو چھوڑ دینا خلاف حکمت ہے۔ مثلاً ایک شخص نے کسی سے کچھ روپیہ لیا اور دینے سے انکار کرتا ہے ایسی حالت میں اگر قرض خواہ کے معاف کئے بغیر یا اس کے نقصان کی تلافی کئے بغیر جرم معاف کر دیا جائے کسی کی سفارش سے یا کسی بے سفارش کے تو ضرور اس میں قرض خواہ کا نقصان ہو گا اور جج کا ایسا فیصلہ عدل و حکمت کے خلاف مانا جائے گا۔ البتہ اگر جج کے سمجھانے سے خود صاحب حق بخوشی اپنے حق سے دست بردار ہو جائے یا جج قرض خواہ کو اس کا مطالبہ ادا کر دے اور امید یہ ہو کہ اس کے اس سلوک سے مجرم کے نفس کی اصلاح ہو گی تو ایسی حالت میں جج کا معاف کر دینا عین حکمت اور کمال رحمت اور عقل سلیم کے نزدیک نہایت مستحسن ہے اور اگر جرم ایسا ہے جس کا تعلق حاکم کے سوا کسی دوسرے شخص کے حق سے نہیں ہے مثلاً جج نے حاضری کا حکم دیا اور مجرم نے اس کی تعمیل نہ کی ایسے جرم کو اگر جج خود یا کسی کی سفارش سے معاف کر دے تو وہ کریم المزاج اور نیک دل مانا جائے گا اور اس کا یہ عفو قابل تعریف ہو گا۔ شریعت میں اس قسم کے فیصلے ثابت ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ جل مجدہ‘ اتم و احکم۔

کتبہ: العبد المعتصم بحبلہ المتین

سید محمدنعیم الدین عفا عنہ المعین

۲۸؍ ذی الحجہ۔ ۱۳۳۵؁ھ






مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad