AD Banner

{ads}

(یقین کامل اور غائبانہ مدد)

 (یقین کامل اور غائبانہ مدد)

     بیان کی جاتی ہے کہ طارق الصادق کو صادق اس لیے کہا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ جب وہ ایک ویران کنوئیں میں گر پڑے تو وہاں سے حاجیوں کے ایک قافلہ کا گزر ہوا تو انہوں نے سوچا کہ ہم اس کنوئیں کا منہ بند کر دیتے ہیں تا کہ اس میں کوئی مسافر نہ گر جائے۔ [ طارق پہلے سے کنوئیں میں گرا پڑا تھا ] طارق کہتا ہے کہ میں دل میں کہنے لگا کہ اگر تو واقعی ہی سچا ہے تو چپ کر جا، لہذا میں خاموش رہا اور حاجی لوگ کنوئیں کا منہ بند کر کے وہاں سے چلے گئے۔ اور کنوئیں میں سخت اندھیرا ہو گیا۔ طارق نے اپنے پاس غیب سے دو چراغ موجود پائے ۔ اور اسکی روشنی ۔ میں ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ اچانک طارق نے ایک بہت بڑا سانپ دیکھا جو اس کی طرف آرہا ہے طارق نے دل میں سوچا کہ یہی سچ اور جھوٹ کے ظاہر ہونے کا وقت ہے۔ جب وہ سانپ میرے قریب آیا تو مجھے گمان ہونے لگا کہ یہ مجھے نگل جائے گا۔ پھر وہ سانپ کنوئیں کے منہ پر چڑھا اور اپنی دم ان کی گردن میں ڈال کر پاؤں کے نیچے کر کے ڈول کی طرح اوپر کھینچا اور کنوئیں کے منہ پر جو کچھ بھی تھا اسے ہٹا کر اسے زمین کی طرف باہر نکال دیا۔ پھر اپنی دم اس کی گردن سے نکال لی۔ تو حاتف غیبی سے آواز آئی: (هذا من لطف ربك اذ نجاك من عدوك بعد فسمى صادقا) تیرے رب کالطف وکرم ہے کہ اس نے تجھے تیرے دشمن کے ذریعے نجات دی ہے۔(حکایات قلیوبی صفحہ ۳۳)
طالب دعا
ناچیز محمد ابرارالقادری




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner