AD Banner

{ads}

(خواب میں مردے کو دیکھنے کی تعبیر کیا ہے؟)

  (خواب میں مردے کو دیکھنے کی تعبیر کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ خواب میں مردے کا دیکھنا کس بات کی علامت ہے؟
 المستفتی:۔غلام رضا رامپور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
خواب میں مردے کو دیکھنا اس کی تعبیراتقیدی ہے تو رہائی پائے گا اور اگر مسافر ہے تو وطن نصیب ہونے اور مقیم ہے تو سفر کرنے کی دلیل ہے خواب میں مردے کو زندہ دیکھنا اس کی تعبیرمال تلف شدہ ہاتھ آئے خوشی حاصل ہونے کی دلیل خواب میں مردوں کی جماعت دیکھنا اس کی تعبیروباء آنے والی ہے یا گمراہی سے بچانے کی دلیل ہے خواب میں مردے کا پکارنا اس کی تعبیرموت آنے کی نشانی ہے گناہوں سے توبہ کرنا چائے خواب میں مردہ کا کچھ مانگنا زندہ سےاسکی تعبیر یہ بہتر نہیں ہے موت کی نشانی ہے گناہوں سے صدق دل توبہ کرے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner