AD Banner

{ads}

معراج النبی کا انکار کر نے والے کے با رے میں حکم شرع کیا ہے ؟

 (معراج النبی کا انکار کر نے والے کے با رے میں حکم شرع کیا ہے ؟)

مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ:جو معراج النبی  ﷺ کا منکر ہو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟بینواتو جروا۔
المستفتی:محمد اکبر علی رضوی۱۴۲۹؁ھ
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوھاب 

معراج النبی  ﷺ کی اعتقا دی حیثیت کے با رے میں ائمہ اعلام نے لکھا ہے کہ مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک معراج کا ثبوت تو قرآن مجید سے ہے اور اس کا انکار کر نے والا کا فر ہے۔ اور مسجد اقصی سے آسمان دنیا تک معراج حدیث مشہور سے ثا بت ہے اور اس کا منکر بد عتی و گمراہ ہے اور آسمان اول سے بالا ئے عرش تک کی معراج خبر واحد سے ثا بت ہے اس کا انکار کر نے والا فا سق ہے ۔

جیسا کہ ملا احمد جیون حنفی رضی اللہ تعا لیٰ عنہ تحریرفرما تے ہیں ’’قال اہلسنۃ باجمٰعھم ان المعراج الی المسجد الاقصیٰ قطعی ثا بت بالکتاب والی السما ء الدنیا ثا بت بالخبر والمشہور والی ما فو قہ من السموات ثا بت با لاحا د فمنکر الاول کا فر البتۃ ومنکر الثا نی مبتدع مضل ومنکر الثا لث فا سق ‘‘(تفسیرات احمد یہ ۳۲۸؍مکتبہ رحیمیہ دیو بند)

اور علا مہ سعد الدین تفتا زا نی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں ’’فا لاسراء وھو من المسجد الحرام الی البیت المقدس قطعی ثبت بالکتاب والمعراج من الارض الی السما ء مشھور و من السما ء الی الجنۃ او الی العرش اوغیر ذلک آحاد ‘‘ (شرح عقا ئد۱۴۴؍ مکتبہ زکر یا دیو بند )واللہ تعا لیٰ اعلم با لصواب

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 
کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۳؍ محرم الحرام۱۴۲۹؁ھ




हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads