AD Banner

{ads}

(شادی کر کے بیوی کو طلاق دے دی)

 (شادی کر کے بیوی کو طلاق دے دی)

آپ (حضرت ابو محمد مرتعش رحمۃ اللہ علیہ) بغداد کے کسی محلہ سے گزر رہے تھے کہ پیاس محسوس ہوئی اور جب آپ نے ایک مکان پر جا کر پانی طلب کیا تو ایک نہایت حسین لڑکی پانی لے کر آئی اور آپ اس پر عاشق ہوگئے ۔ پھر آپ نے اس لڑکی کے والد سے جب اپنی قلبی کیفیت کا اظہار کیا تو اس نے بخوشی لڑکی کا نکاح آپ سے کر دیا۔ اور آپ کی گدڑی اتار کر نہایت نفیس لباس پہنادیا لیکن جس وقت آپ حجلۂ عروسی میں پہنچے تو نماز میں مشغول ہو گئے اور پھر اچانک شور مچایا کہ یہ لباس اُتار کر میری گدڑی دے دو ۔ آخر کار بیوی کو طلاق دے کر باہر نکل آئے اور جب لوگوں نے وجہ پوچھی تو فرمایا کہ مجھے غیب سے یہ ندا آئی کہ تو نے چونکہ ہمارے سوا غیر پر نظر ڈالی اس جرم میں ہم نے نیک لوگوں کا لباس تجھ سے چھین لیا اور اگر پھر کسی ایسے جرم کا ارتکاب کیا تو تمہارا لباس باطنی بھی ضبط کر لیا جائے گا۔( تذکرۃ الاولیاء صفحہ 295 مکتبہ رضوی کتاب گھر دہلی )
"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner