(سنی کی تعریف کیا ہے؟)
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ سنی کسے کہتے ہیں اور اس کی تعریف کیا ہے؟ برائے کرم اس کی وضاحت فرما کر مشکور فرمائیں۔ عین کرم ہو گا۔ بینوا توجروا۔ المستفتی
محمد عبدالحمید سنی حنفی خادم مدرسہ اسلامیہ
رحمانیہ۔ نگ پور شریف جلالپور فیض آباد
الجواب بعون الملک الوھاب
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم۔
امابعد! سنی وہ ہے جو سیّد عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب کبار اور ائمہ مجتہدین کے متبع ہیں یہی جماعت ہیں یہی سواد اعظم‘ یہی ظاہرین علی الحق‘ یہ ہر بے دین کے کید سے محفوظ رکھنے کے لئے مستعد رہتے ہیں۔ انبیاء و اولیاء کی محبت و توقیر‘ ذکر الٰہی کی کثرت ان کی ایک ظاہر علامت ہے۔ واللہ تعالٰی اعلم۔
کتبہ: العبد المعتصم بحبلہ المتین
سید محمدنعیم الدین عفا عنہ المعین
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں
نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔