AD Banner

{ads}

(امت محمد یہ و دیگر امت میں فرق )

(امت محمد یہ و دیگر امت میں فرق )

 استفتاء:دیگر انبیاء علیہم السلام کی امتوں کی بنسبت بروئے قرآن کیا کیا فضیلت و انعام خاص امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہیں؟

الجواب بعون الملک الوھاب

حضور علیہ الصلوٰۃ والتسلیمات کی امت کو دوسری امتوں پر بیشمار فضیلتیں حاصل ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو امت وسط فرمایا۔ دوسری امتوں کے حق میں ان کو شاہد کیا ان کی قسمتوں کا فیصلہ ان کی شہادت پر رکھا اور سب کا اجمال یہ ہے کہ خود اللہ تعالیٰ نے اس امت کی مدح کی اور اس کو خیر امت فرمایا۔ قرآن پاک میں ارشاد ہوا: وَکَذٰلِکَ جَعَلْنَاکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوْنُوْا شُھَدَآئَ عَلَی النَّاسِ۔ دوسری آیت میں ارشاد ہوا: کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ۔ واللہ تعالٰی اعلم۔

کتبہ: العبد المعتصم بحبل اللہ التمین

سید محمدنعیم الدین عفا عنہ المعین

۲۰؍ جمادی الاخریٰ ۱۳۲۸؁ھ




مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner