AD Banner

{ads}

روزے کے کتنے اقسام ہیں ؟

(روزے کے کتنے اقسام ہیں ؟)

مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ روزے اقسام کتنے ہیں ؟فقہ حنفی کی رو شنی میں جواب دیکر عند اللہ ماجو ر ہوں ؟


المستفتی :مو لانا اکبر علی رضوی

الجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب

رو زے کے اقسام یہ ہیں :

(۱) فرض (۲) واجب (۳) سنت (۴) مستحب (۵)نفل (۶) مکروہ تنزیہی(۷)مکروہ تحریمی۔

(۱) فرض رو زے یہ ہیں :رمضان کے رو زے، قضارمضان کے رو زے ،کفا رۂ ظہار کے ،کفا رہ قتل کے ،کفا رہ قسم کے ،حالت احرام میں شکا ر کر نے کی جزا ء کے رو زے اور احرام میں احرام کے منا فی کام کر نے کی بناء پر فدیہ کے روزے ،یہ سب فرض ہیں کیو نکہ ان کا ثبوت نص قطعی اور اجما ع سے ہے ۔

(۲) واجب میں نذر کے رو زے ہیں بظا ہر ان کو بھی فرض میں دا خل ہو نا چا ہئے تھا کیو نکہ ان کا ثبوت نص قطعی سے ہے جیسا کہ اللہ تعا لی جل شا نہ فرماتا ہے {ولیو فو نذور ھم }یعنی نذروں کو پو را کرو ۔ (سورہ حج ۲۹)

لیکن چو نکہ نذر معصیت کو پورا کرنا وا جب نہیں ہے اس لئے یہاں نذور کا لفظ عام مخصوص البعض بوجہ ظنیت کے واجب ہو تا ہے اس لئے نذر کے رو زے واجب ہیںفرض نہیں ۔

(۳) سنت : نویں اور دسویں محرم دونوں دن روزے رکھنا سنت ہے ۔
(۴) مستحب : ایام بیض کے رو زے رکھنا مستحب ہے ،ایک دن روزہ ایک دن افطار جس کو صوم دا ؤدی کہا جا تا ہے یہ بھی مستحب ہے ،اس طرح ہروہ روز ہ جس کا ثبوت سنت سے ہو وہ مستحب ہے ،جیسے عرفہ (۹ذی الحجہ)کا روزہ۔

(۵)نفل :ان کے علا وہ جن دنوں میں رو زہ رکھنا مکروہ نہیں ہے ان دنوں میں روزہ رکھنا نفل ہے ۔

(۶) مکروہ تنزیہی:صرف دسویں محرم کا رو زہ رکھنا مکروہ تنزیہی ہے ۔

(۷) مکروہ تحریمی: ایام تشریق اور عیدین کا رو زہ رکھنا مکروہ تحریمی ہے ۔ایسا ہی علا مہ کمال الدین ابن ہمام حنفی رضی اللہ تعا لی عنہ نے (فتح القدیر جلد ۲؍۳۰۷ ؍میں )بیان کیا ہے ۔اھ ملخصا وھو تعا لی اعلم با لصواب 

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۱۴؍ شوال المکرم  ۱۴۲۹؁ھ





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner