(حضرت شیخ شرف الدین یحییٰ منیری علیہ الرحمہ کا فرمان)
حضرت شیخ شرف الدین یحییٰ منیری مخدوم بہار رضی اللہ عنہ کا فرمان عالیشان ہے جو آئینہ مسعودی میں اس طرح تحریر ہے کہ ایک مرید نے آپ سے دریافت کیا کہ بہت سے لوگ جگہ جگہ حضرت سیدنا سالار مسعود غازی رضی اللہ عنہ کا نشان بنا لیتے ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟ آپ نے فرمایا کہ پروردگار عالم نے آپ کو وہ تصرف اور اختیار بخشا ہے کہ اگر دنیا کے ہر گھر میں آپ کا نشان بن جائے تو آپ ہر جگہ موجود ہوں اور فیض پہونچائیں۔ ہر شخص کو اپنی جان عزیز ہوتی ، جس نے اپنی متاع عزیز کو ہنسی خوشی غیر وطن میں آکر صرف رضاء الہی کے لئے قربان کر دیا اور معین مشاہدئہ حق میں شہید ہو گئے ۔ ایسے بار قار عاشق رب کے لئے ہر زماں از غیب جان دیگر است- اگر دنیا بھر کے ہر گھر میں سالار مسعود کی نشان یا د قائم کر لیں تو آپ ہر جگہ موجود ملیں گے۔
کوڑھی شفایاب ہو گیا
خواجہ مصلح الدین کے نواسے شیخ مرتضی ملفوظات حضرت میر سلطان قدس سرہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت میر سلطان دہلی میں ایک پرانی قبر کے اندر جو درمیان سے خالی تھی ، عبادت الہی میں مشغول تھے۔ بارہ سال کے بعد قبر سے باہر نکلے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک کوڑھی جا رہا ہے۔ اس کے پیچھے ایک گھوڑ سوار ظاہر ہوا جس نے اس کوڑھی کو ایک ایسا زور دار چابک رسید کیا کہ وہ جس سے تلملا کر زمین پر گر پڑا۔ پھر دو چار ضربیں لگتے لگتے بالکل تندرست ہو گیا اور گھوڑ سوار ایک طرف چلا گیا۔
پھر حضرت میر سلطان قدس سرہ کی جانب مخاطب ہوا اور تین بار قطب جہانگیر کے لقب سے آواز دی۔ آپ نے اس سے پہلے عالم ظاہری میں اپنے لئے کسی کی زبانی یہ لفظ نہ سنا تھا۔ پہلی بار سنا تو تعجب میں پڑ گئے اور پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ گھوڑ سوار نے جواب دیا مجھے سالار مسعود کہتے ہیں ۔ ولیوں کی دیگ میں نمک ولایت میرے ہی ہاتھوں پہو نچتا ہے۔ پھر حضرت میر سلطان بہرائچ تشریف لائے ، رحبہ ولایت پر فائز ہوئے اور فیضان روحانی سے مالا مال کر دیئے گئے۔(سوانح مسعود غازی ص۔ ۸۶ )
طالب دعا
محمد ابرارالقادری
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔