AD Banner

{ads}

(مولانا احمد رضا کو مجدد مائۃ حاضرہ کہہ سکتے ہیں؟)

(مولانا احمد رضا کو مجدد مائۃ حاضرہ کہہ سکتے ہیں؟)

استفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ جناب حضرت مولانا مولوی احمد رضا خاں صاحب بریلوی مرحوم و مغفور اس چودہویں صدی میں حکیم امت‘ مجدد مائۃ حاضرہ موید ملت طاہرہ‘ شیخ الاسلام والمسلمین کہے جاتے ہیں تو آیا یہ کہ یہ حق ہے یا باطل؟ اور مولانا مذکور و موصوف واقعی اس پایہ کے بزرگ تھے یا نہیں بریلوی اور دیوبندی علماء کے عقائد میں بڑا اختلاف ہے تو آیا ان دونوں فریق میں کون سا فریق حق پر ہے؟ مفصلاً جواب عنایت فرما کر عند اللہ الکریم ماجور ہوں۔ بینوا توجروا۔

فقط والسلام المستفتی
محمد عبدالحمید
مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ نگ پور۔ جلالپور۔ فیض آباد
الجواب بعون الملک الوھاب
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم
اما بعد! اعلیٰ حضرت‘ مجدد دین و ملت‘ شیخ الاسلام والمسلمین‘ مولانا مولوی مفتی احمد رضا خاں فاضل بریلوی قدس سرہ‘ العزیز نے اپنی مبارک زندگی دین کی خدمت میں صرف فرمائی ان کے علمی فیوض و برکات سے دنیا کو بڑے قیمتی فائدے پہنچے۔ اسلام و سنیت کی تائید و تقویت ہوئی۔ ہر گمراہ بے دین کی کیادی کے آپ نے پردے فاش کر دیئے ان کے محامد اس سے زیادہ ہیں جو سوال میں مذکور ہیں قدس سرہ‘ روح روحہ‘۔ آمین۔
کتبہ: العبد المعتصم بحبلہ المتین
سید محمدنعیم الدین عفا عنہ المعین



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner