AD Banner

{ads}

اعلیٰ حضرت نے اسماعیل دہلوی کی تکفیر کیوں نہیں کی؟

(اعلیٰ حضرت نے اسماعیل دہلوی کی تکفیر کیوں نہیں کی؟)

 مسئلہ:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ نے اسماعیل دہلوی کی تکفیر کیوں نہ فرمائی ؟ بینوا تو جروا             

محمد وسیم رضا لکھیم پور کھیری 
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد اعظم امام احمد رضا خاں رضی اللہ عنہ ربہ القوی نے بابا ئے وہابیہ اسماعیل دہلوی کی تکفیر احتیاطا نہ فرمائی جیسا کہ خود تحریر فرماتے ہیں ’’با لجملہ ماہ نیم ماہ و مہر ونیمروزکی طرح ظاہروزاہر کہ اس فرقہ متفرقہ یعنی وہابیہ اسماعیلیہ اور اس کے امام نافرجام پر جز ماقطعا یقینا اجماعا بو جوہ کفر لازم اور بلاشبہہ جماہیر فقہائے کرام واصحاب فتویٰ اکابر واعلام کی تصریحات واضحہ پر یہ سب کے سب مرتد کافر باجماع ائمہ ان سب پر اپنے تمام کفریات ملعونہ سے بالتصریح توبہ ورجوع اور از سر نو کلمہ اسلام پڑھنا فرض وواجب اگر چہ ہمارے نزدیک مقام احتیاط میں اکفار سے کف لسان ماخوذ ومختار ومرضی ومناسب اور احتیاطا وجہ اسماعیل دہلوی کا اپنے تمام اقوال کفریہ ملعونہ سے توبہ کی خبر کا مشہور ہونا ہے۔الخ
 (الکو کبۃ الشہابیہ ص ۶۱)واللہ تعالی اعلم
محمد معین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۹؍ذی قعدہ۱۴۲۹ھ؁



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner