AD Banner

{ads}

مسلمانوں کو ہولی کھیلنا کیسا ہے؟

(مسلمانوں کو ہولی کھیلنا کیسا ہے؟)

مسئلہ:کیا فر ماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شر ع متین اس مسئلہ میں کہ:مسلمانوں کو ہو لی کھیلنا خود یا ہند وؤں کے ساتھ مل کر کھلیں تو کیا حکم ہے ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کیسا ہے ؟بینو اتو جروا

 المستفتی ۔حافظ عبد المنا ن خاں رضوی سرا وستی 

الجــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوھاب ھوا لھادی الی الصواب

ہو لی کھیلنا ، کھلوانا حرام بد کا م بد انجام منجر بکفر ہے اور’’ غمزالعیون‘‘ میں ہے’’ من استحسن فعلا من افعال الکفار کفر با تفاق المشا ئخ ‘‘ یعنی جس نے کا فروں کے کسی فعل کو اچھا سمجھا تو وہ با تفاق مشا ئخ کا فر ہو گیا ۔(جلد دوم ص ۸۸؍ الفن الثا نی )

لہٰذا جو مسلمان اس میں شر یک ہو ئے ان پر لازم ہے کہ صد ق دل سے تو بہ واستغفار کریں اور تجدید ایمان بھی کریں اور بیو ی والے ہوں توتجدید نکاح بھی کریں جب تک وہ لوگ حکم مذکور پر عمل نہ کریں ہر واقف حا ل مسلمان کو ان سے تر ک تعلق کا حکم ہے۔ ارشاد با ری تعا لی ہے ’’ واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظلمین‘‘ ( پا رہ  ۷؍ رکوع ۱۴)اھ ملخصاوھو تعالیٰ اعلم  

محمد معین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲۵؍شوال۱۴۲۷ھ؁

 



مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner