(کیا جو ڑا با ندھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے ؟)
مسئلہ: کیا فرما تے ہیںمفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ:کیا جوڑا باندھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے ؟بینواتو جروا۔
المستفتی: جمن علی قادری ریلوے اسٹیشن نانپا رہ بہرا ئچ ۳؍ شعبان المعظم ۱۴۲۸ھ
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب ھو الھا دی الی الصواب
مرد کے لئے جوڑا باندھ کر نماز پڑھنا جا ئز نہیں ،البتہ عورتوں کے لئے جا ئز ہے ۔جیسا کہ مجدد اعظم امام احمد رضا خاں رضی اللہ تعا لیٰ عنہ تحریر فرما تے ہیں :جوڑا باندھنے کی کرا ہت مرد کے لئے ضرور ہے حدیث میں صاف ’’نھی الرجل ‘‘ہے ۔ پھر چند سطر بعد تحریر فرما تے ہیں ’’امام زین الدین عراقی نے فرمایا’’ھومختص بالرجال دون النسا ء ‘‘ (فتاوی رضویہ شریف جلد ۳؍ ۴۱۷؍ممبئی)
اور حدیث شریف میں حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’نھی ان یصلی الرجل وھو معقوص ‘‘یعنی مرد کو جوڑا با ندھ کر نماز پڑھنا منع ہے ۔(ابو دا ؤد جلد اول۹۴؍ ترمذی ؍جلد اول ۵۰۰)واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی
کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۵؍ شعبان المعظم ۱۴۲۸ھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
عبد الجلیل ا لرضوی
خادم الافتاء جامعہ اشرفیہ مسعود العلوم بہرائچ
۶؍ شعبان المعظم ۱۴۲۸ھ
الجواب صحیح
عبد السبحان
خادم التدریس عزیز العلوم نانپا رہ بہرا ئچ شریف
۵؍شعبان المعظم ۱۴۲۸ھ
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔