AD Banner

{ads}

(کیا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حنفیہ کو گمراہ فرقوں سے شمار کیا ہے؟)

 (کیا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حنفیہ کو گمراہ فرقوں سے شمار کیا ہے؟)

 مسئلہ:کیا فر ما تے ہیں مفتیان دین و ملت مسئلہ ذیل میں کہ: کیا بڑے پیر روشن ضمیر قطب ربانی عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے اپنی کتاب ’’غنیۃ الطا لبین‘‘ میں حنفیہ کو گمر اہ فر قوں میں شمار فر ما یا ہے ؟مفصل جواب تحریر فرما ئیں۔  
 از۔محمد ارشد رضا رضوی متعلم مدرسہ جا معہ اشرفیہ جھوٹی تکیہ بہرائچ شریف
الجــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الو ہاب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 
اعلیٰ حضرت عظیم البر کت تا جد ار اہلسنت نا ئب اما م اعظم مظہر غوث الو ریٰ وارث الا نبیا ء اما م احمد رضا خا ن فاضل بر یلو ی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، اسی طرح کے سوال کا جواب دیتے ہو ئے تحر یر فر ما تے ہیں ۔
 اولا:کتاب غنیہ الطا لبین کی نسبت حضرت شیخ عبد الحق محد ث دہلو ی علیہ الر حمۃ والر ضوان کا تو یہ خیا ل ہے کہ وہ سر ے سے حضور پر نو ر سید نا غو ث اعظم رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کی تصنیف ہی نہیں ۔ مگر یہ نفی مجرد ہے اور امام ابن حجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تصر یح فرما ئی کہ اس کتا ب میں بعض مستحقین عذاب نے الحاق کردیا ہے فتا وی حد یثیہ میں فرما تے ہیں’’وایاک ان تغتربما وقع فی الغنیۃ لامام العارفین وشیخ الاسلام والمسلمین الا ستاذ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فانہ رسہ علیہ فیھا من سینتقم اللہ منہ والا فھو بریٔ من ذلک‘‘ یعنی خبر دار دھوکہ نہ کھانا اس سے جو امام الاولیاء سردار اسلام ومسلمین حضور سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی غنیہ میں واقع ہوا کہ اس کتاب میں اسے حضور پرافترا کرکے ایسے شخص  نے بڑھا دیا ہے کہ عنقریب اللہ عزوجل اس سے بدلہ لے گا،حضر ت شیخ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس سے بری ہیں۔
ثانیا:اسی کتاب میں تمام اشعریہ یعنی اہلسنت وجماعت کو بدعتی گمراہ گمراہ گر لکھا ہے کہ’’ خلاف ماقالتہ الاشعریۃ من کلام اللہ معنی قائم بنفسہ واللہ حسیب کل مبتد ع ضال مضل‘‘کیا کوئی ذی انصاف کہہ سکتا ہے کہ معاذ اللہ یہ سرکار غوثیت کا ارشاد ہے ۔جس کتاب میں تمام اہلسنت کو بدعتی گمراہ گمراہ گر لکھا ہے اس میں حنفیہ کی نسبت کچھ ہو تو کیا جائے شکایت ہے لہٰذا کوئی محل تشو یش نہیں ۔
ثالثا:پھر یہ خو د صر یح غلط اورافتر ابر افتر ا ہے کہ تما م حنفیہ کو ایسا لکھا ہے ’’  غنیۃ الطا لبین ‘‘کے یہاں صر یح لفظ یہ ہیں کہ ’’ھم بعض اصحاب ابی حنیفۃ ‘‘وہ بعض حنفی ہیں اس سے نہ حنفیہ پر الزام آسکتا ہے نہ معاذاللہ حنفیت پر ، آخر یہ تو قطعاً معلوم ہے اور سب جا نتے ہیں کہ حنفیہ میں بعض معتزلی تھے جیسے زمخشر ی صا حب کشاف وعبد الجبار ومطرزی صا حب مغرب وزاہدی صا حب قنیہ وحا وی ومجتبی پھر اس سے حنفیت وحنفیہ پر کیا الزام آیا ؟بعض شا فعیہ زید ی رافضی ہیں اس سے شا فعیہ وشا فعیت پر کیا الزام آیا ؟نجدکے وہا بی سب حنبلی ہیں ۔ پھر اس سے حنبلیہ وحنبلیت پر کیاالز ام آیا ؟جا نے دور افضی خا رجی معتزلی وہا بی سب اسلا م ہی میں نکلے اور اسلام کے مدعی ہو ئے پھر معاذاللہ اس سے اسلام ومسلمین پر کیا الزام آیا ؟
رابعا :کتاب مستطا ب بہجۃ الا سر ار میں بسند صحیح حضرت ابو التقی محمد بن ازہرصریفینی سے ہے مجھے رجا ل الغیب کے دیکھنے کی تمنا تھی مزارپا ک اما م احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حضور ایک مر د کو دیکھا دل میں خیال آیا کہ مردان غیب سے ہیں وہ زیا رت سے فا رغ ہو کر چلے یہ پیچھے ہوئے ان کے لئے دریا ئے دجلہ کا پاٹ سمٹ کر ایک قدم بھر کا ر ہ گیا کہ وہ پائوں رکھ کر اس پا ر ہو گئے ۔انھو ں قسم دے کر روکا اور ان کا مذہب پو چھا فر ما یا ’’حنیفا مسلما وما انا من المشر کین ‘‘یہ سمجھے کہ حنفی ہیں حضور سید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی با رگا ہ میں عرض کے لئے حا ضر ہوئے حضو راند ر ہیں دروازہ بند ہے ان کے پہونچتے ہی حضور نے اند ر سے ارشا د فر ما یا   ائے محمد !آج روئے زمین پر اس شا ن کا کوئی ولی حنفی مذھب نہیں ۔کیا معاذاللہ گمراہ بد مذہب لو گ اولیاء اللہ ہو تے ہیں جن کی ولا یت کی خود سر کا ر غو ثیت نے شہا د ت دی ۔
(فتا وی رضو یہ جلد۱۲ ص۶۱) 
خلاصہ یہ کہ اس زمانہ میں جبکہ کتا بیں چھپتی نہیں تھی بلکہ قلمی ہواکرتی تھیں ان میں الحاق آسا ن تھا ۔ اسی لئے حجۃ الاسلام حضرت اما م غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے کلام میں بھی الحاقا ت ہو ئے ۔ اور حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی علیہ الر حمۃ والر ضوان کے کلام میں تو اس قد ر الحاقات ہوئے کہ شما رنہیں کئے جا سکتے ۔ جن کو حضرت اما م عبد الو ہاب شعرانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب’’ الیواقیت والجواہر ‘‘میں بیان فر ما یا اور یہ بھی تحریر فرمایا کہ خود میری زند گی میں میر ی کتاب میں حا سد وں نے الحاقا ت کردیئے ۔ اسی طر ح حکیم سنا ئی اورحضر ت خواجہ حا فظ شیر ازی وغیرھما اکا بر ین کے کلام میں الحا ق ہو نا حضرت شا ہ عبد العزیز دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’’تحفۂ اثنا عشر یہ ‘‘میں بیان فر ما یا تو اسی طر ح غنیہ الطا لبین میں حنفیہ کو گمراہ فر قوں سے شمار الحا قا ت میں سے ہے اور اگر یہ ما ن بھی لیا جا ئے کہ حضرت غو ث پا ک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایسا ہی لکھا ہے تو بھی کوئی حر ج نہیں اس لئے کہ حضرت غو ث پا ک رضی اللہ عنہ نے بعض اصحاب حنفیہ کو گمراہ فر ما یا ہے جو فروعی مسا ئل میں اما م اعظم رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کی تقلید کر تے تھے جیسے کہ آج کل دیو بندی او ر مو دودی وغیر ہ فروعی مسا ئل میں حضرت اما م اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اتبا ع کر نے کے سبب حنفی کہلا تے ہیں اور گمر اہ وبد مذہب ہیں ۔ واللہ تعا لی اعلم   
محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۲۴؍شوال المکرم۱۴۲۹ھ؁



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner