AD Banner

{ads}

کیا حضور ﷺ آخری رسول ہیں ؟

(کیا حضور  ﷺ آخری رسول ہیں ؟)

مسئلہ:کیا فرماتے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ:کیا اہلسنت و جما عت کا یہ عقیدہ قرآن و حدیث کی رو شنی میں ہے کہ حضور  ﷺ آخری رسول ہیں؟ مدلل و مفصل جواب دیکر عند اللہ مو جور ہوں

المستفتی ۔حافظ جمشید عالم ویشا لی

 الـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــجواب بعون الملک الوہاب 

بیشک قرآن واحادیث کی روشنی میں اہلسنت وجما عت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ کے پیا رے محبوب محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیںآپ کے بعد کسی دور میں کسی علا قے میں کو ئی نبی پیدا نہیں ہو سکتا ، ارشاد با ری تعا لیٰ ہے ’’ ماکان محمد آبا احمد من رجا لکم و لکن رسول اللہ  و خا تم النبیین ‘‘ محمد تمہا رے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیںہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں آخری۔(پارہ ۲۲؍ع۳؍ آیت ۴۰)

سید المفسرین سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرما تے ہیں :پہلے نبیوں کا سلسلہ آپ پر ختم ہو گیا اور آپ کے بعد کو ئی نبی نہیں ہو گا ۔(تفسیر ابن عباس ج۲ص۲۶۲)

اور حضور سید المرسلین  ﷺ فر ما تے ہیں:میں خالق کی ہر مخلوق کا رسول بن کر تشریف لایا اور مجھ پر انبیاء کا سلسلہ ختم کیا گیا ۔(مسلم شریف جلد۲ص۲۴۸)

نیز فرما تے ہیں :بیشک عنقریب میری امت میں تیس کے قریب دجال و کذاب ہو ں گے ہر ایک کا زعم ہو گا کہ وہ نبی ہے ’’ واناخاتم النبیین لا نبی بعدی‘‘حالانکہ میں (بحکم قرآن) خا تم النبیین ہوں میرے بعد کسی قسم کا کو ئی نبی نہیں ۔(بخا ری ج اول ص ۵۰۱،مسلم ج۲ص۲۴۸)

قرآن و احا دیث سے حضور  ﷺ کا اخری نبی ہو نا ثا بت ہے آپ کے بعد کسی قسم کا کو ئی نبی نہیں ہو سکتا جویہ عقیدہ رکھے کہ حضور  ﷺ کے بعد کو ئی نبی آسکتا ہے تو وہ قرآن و احا دیث کا منکر ہے اور دا ئرہ اسلام سے خارج اور کا فرو مرتد ہے اللہ رب العلمین کے بعد کو ئی رب العلمین نہیں اور نہ اسکی مخلوق میں دو سرا  رحمۃ اللعلمین ہے ۔

   ع۔خدا یکتا الو ہیت میں تو یکتا رسا لت میں     کسی کو اب نبی ہو نے کا دعویٰ ہو نہیں سکتا ۔اھ ملخصا 

   واللہ اعلم بالصواب

 محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی

کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۳؍ رجب المرجب  ۱۴۲۸؁ھ 





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner