AD Banner

{ads}

کیاحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہماری طرح بشرہیں؟

(کیاحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہماری طرح بشرہیں؟)

 مسئلہ: کیا فرماتے ہیں مفتیان دین اس مسئلہ میں کہ :کیا رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اپنی طرح بشر کہہ سکتے ہیں ؟بینواتوجروا

از۔محمد اصغرعلی جاوید رضوی نا نپا رہ بہرا ئچ شریف 

الجــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب ھوالھادی الی الصواب 

یقینا بلا شبہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بشر ہیں مگر ہم جیسے بشر نہیں خود انھوں نے ارشاد فرمایا’’لست کا حدمنکم ‘‘میں تم جیسا نہیں ہوں۔(بخاری شریف جلد اول ص ۲۶۳)

نبی کریم  ﷺ نے ارشاد فرمایاوہ بھی کس سے ؟حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے جنہیں سب سے زا ئد حضور  ﷺ کی معرفت حا صل ہو ئی ’’یا ابا بکر لم یعلمنی حقیقۃ غیر ربی ‘‘ اے ابو بکر میری حقیقت کو میرے رب کے علاوہ کسی نے نہیں جانا۔(مطا لع المسرات ص ۱۲۹؍ مطبوعہ فیصل آباد پا کستان)

لہذا حضور کی بشریت عظمیٰ سے ہما ری بشریت کو کیا نسبت توجو اپنی طرح انہیں بشر جا نتا ہے وہ سر کار کی شان رفیع گھٹاتا ہے ،اور کھلی ہو ئی تو ہین کرتا ہے ۔والعیاذ با للہ۔وھو تعالیٰ اعلم 

 محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی

کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲۱؍صفر۱۴۲۸ھ؁





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner