(کیا نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا ضروری ہے ؟)
مسئلہ:کیا فرما تے ہیںمفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ:نماز عشاء اور ظہر کے بعد دو نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا ضروری ہے یا نہیں ؟بینواتو جروا۔
المستفتی: محمد احمد نانپارہ بہرائچ ۲۵؍ جنوری ۲۰۰۸ء
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون المجیب الوھاب
کو ئی نماز نفل ہو اس کا کھڑے ہو کر پڑھنا یا بیٹھ کر پڑھنا کچھ ضروری نہیں بلکہ نماز نفل ہی لازم واجب نہیں ہاں کھڑے ہو کر ہر نفل کا پڑھنا مو جب زیا دتی ثواب ہے ۔جیسا کہ علا مہ ابو الحسن شرنبلا لی حنفی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں ’’لکن لہ ای للمتنفل جا لسا نصف اجر القا ئم لقولہ ﷺ من صلی قائما فھو افضل ومن صلی قاعدا فلہ نصف اجر القائم ‘‘(مراقی الفلاح ۱۵۵)واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی
کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۲۶؍ جنوری ۲۰۰۸ء
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔