AD Banner

{ads}

نماز میں اگر صدری کا بٹن کھلا رہے تو نماز ہو گی یا نہیں ؟

 (نماز میں اگر صدری کا بٹن کھلا رہے تو نماز ہو گی یا نہیں ؟)

مسئلہ:کیا فرما تے ہیںمفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ:زید نے کرتے کا سا را بٹن بند کر لیا مگر اوپر جو صدری پہنے ہو ئے تھا اس کا کو ئی بٹن بند نہ کیا تو نماز ہو ئی یا نہیں ؟ایک شخص کہتا ہے کہ بہار شریعت میں مکروہ لکھاہے لہذا جو حکم شرع ہو بیان  فرما کر عند اللہ ما جر ہوں 
المستفتی: مولوی عبد الماجد ہیم پور۷؍محرم الحرام ۱۴۲۶؁ھ
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون المجیب الوھاب
حضور اعلیٰ حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا خاں رضی اللہ تعا لیٰ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ :انگر کھے پر جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا کو ئی بو تام بھی نہیں لگا تے اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں بھی حرج نہیں ہو نا چا ہئے کہ یہ خلاف معتاد نہیں۔(فتاوی رضو یہ جلد ۳؍ ۴۴۷ممبئی)
لہذا اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھا کہ نیچے کرتے کاسا را بٹن بند ہے اور او پر صدری یا شیروا نی کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے تو حرج نہیں ۔
اور جو بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۱۵۶؍میں مکروہ تنزیہی کا حکم کیا گیا ہے ۔اعلیٰ حضرت مجدد اعظم رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کی مذکو رہ با لا تحریر سے ظا ہر ہے کہ وہ اس صورت میں ہے جہاں صدری وغیرہ کے کل یا بعض بٹن کے کھلا رہنے کو معیوب سمجھا جا تا ہو ۔اھ ملخصا واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب 
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 
کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۹؍ محرم الحرام ۱۴۲۶؁ھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
عبد الوحید الرضوی المصباحی 
خادم الافتاء فیض العلوم بہرا ئچ شریف
۱۴؍ محرم الحرام ۱۴۲۶؁ھ
الجواب صحیح
عبدالجلیل الرضوی 
خادم جامعہ اشرفیہ مسعود العلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ 
۱۳؍ محرم الحرام۱۴۲۶؁ھ




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner