AD Banner

{ads}

والدین یا بھا ئی کے سا تھ رہوں تو امت رسول سے خا رج ہوں کہنا کیسا ہے ؟

(والدین یا بھا ئی کے سا تھ رہوں تو امت رسول سے خا رج ہوں کہنا کیسا ہے ؟)

مسئلہ:کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ :زید نے قسم کھائی کہ بھائی یا والدین کی شرکت میں رہوں تو امت رسول سے خارج ہوں اور پھر شرکت کرلی اب وہ خارج اسلام ہوا یا نہیں ؟بینوا توجروا 

المستفتی ۔محمد نور الدین 
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 
زید نے قسم میں جو کلمہ کہا وہ کلمہ کفر تھا اب اگر وہ جانتا تھا کہ قسم کے خلاف کرنے میں کفر ہو جائے گا تو وہ خلاف کرنے کے بعد کافر ہو گیا اس پر لازم ہے کہ توبہ استغفار تجدید اسلام ونکاح کرے ۔
درمختار میں ہے(اواعبد الصلیب ) کان قال ان فعلت کذافانا اعبد الصلیب (یمین لانہ کفر وتعلیق الکفربالشرط یمین ) ان اعتقد الکفر بہ یکفر والایکفر‘‘(جلد ۵ ص۴۸۶) واللہ تعالی اعلم   
 محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۵؍ذی الحجہ۱۴۲۶ھ؁




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner