AD Banner

{ads}

(مقررین کو تنبیہ)

 (مقررین کو تنبیہ)

جملہ مقریرین حضرات شب براءت کی فضیلت کے ساتھ ساتھ حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ کےمتعلق دندان شکنی والی مکذوبہ موضوعہ روایت پر بھی تبصرہ کریں تاکہ عوام حقیقت سے آشنا ہوسکے

 شب براءت کی فضیلت قرآن مجید واحادیث صحیحہ سے ثابت ہے یہ نجات وبخشش کی رات ہے ـ مگر عوام حتی کہ بعض خواص کی جہالت فاحشہ کایہ عالم ہے کہ اس عظیم مقدس مطہر منور متبرک رات کو حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف منسوب کرکے ان کے  وصال وعرس کی تاریخ سمجھتے ہیں  مزید برآں دندان شکنی والی موضوعہ روایت اس تواتر وکثرت سے بیان کرتے ہیں  اوریہ باور کراتے ہیں کہ حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ  نے اپنے دانت توڑے تو حلوہ تناول فرمایا اس لئے شب براءت میں حلوہ پرفاتحہ دلاتے ہیں کوئی کیلے پر کوئی کسی چیز پر فاتحہ دلاتا ہے حالانکہ ہر حلال چیز پر فاتحہ درست ہے مگر عوام  مذکورہ اشیاء پر فاتحہ دلانا  ضروری سمجھتی ہے اور یہ سمجھتی ہے  کہ  شب براءت میں انہیں کے نام نرم نرم  غذا ؤں پر فاتحہ دلانی چاہئے حالانکہ شب براءت میں حلوہ پکانے کی وجہ *یحب الحلوہ والعسل* کے تحت مستند علمائے کرام نے اپنی کتابوں میں  بیان فرمائی ہے  ـ اورفتاوی شارح بخاری ـ  وفتاوی بریلی شریف ـ وتحقیقی فتوی ـ ودیگر کتب معتبرہ سے صاف ظاہروباہر ہے کہ شب براءت کے موقع پر جس طرح  عوام میں باتیں  مشہورہیں  بالکل بےاصل غلط ہیں  ـ لھذا واعظین کو چاہئے کہ مقدس ایام یابزرگان دین کے اعراس کے موقع پر جو مراسم رذیلہ  عوام میں جنم لے چکے ہیں انھیں دورکرکے جہالت کی تاریکی سے  حتی الامکان روکنے کی  کوشش کریں  ـ

اللہ تعالی مسلمانوں کو عقل سلیم عطافرمائے آمین 

ازقلم 

حقیر عجمی محمدعلی قادری واحدی






مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner