(فضیلت اعتکاف پر دو حدیثیں )
مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ اعتکاف کی فضیلت پر دو حدیثیں بتا ئیے مہر با نی ہو گی ۔بینوا توجروا
المستفتی محمد عبد القا در نانپا رہ ۸؍رمضان المبا رک ۱۴۲۸ھ
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب
فضیلت اعتکاف پر دو حدیثیں :ّ(۱)’’روی عن علی بن حسین رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ من اعتکف عشر افی رمضان کان لحجتین وعمرتین‘‘ حضرت امام زین العا بدین رضی اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے رمضان میں دس دن کا اعتکاف کیا وہ یو ں جیسا کہ اس نے دو حج اور دو عمرے کئے۔(التر غیب والترھیب جلد ۲؍۱۴۹)
(۲)’’ومن اعتکف یو ما ابتغاء وجہ اللہ تعا لی جعل اللہ بینہ وبین النار ثلاث خنا دق ابعد مما بین الخا فقین‘‘جس نے محض رضا ئے الہی کے لئے ایک دن کا اعتکاف کیا اللہ تعا لی اس کے اور دو زخ کی آگ کے درمیان تین خند قیں کر دیگا ان کے در میان اس سے زیا دہ فا صلہ ہو گا جو مشرق اور مغرب کے درمیان ہے ۔(الترغیب والترھیب جلد ۳؍۱۵۰)واللہ تعا لی اعلم بالصواب
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۱۷؍رمضان المبا رک ۱۴۲۸ھ
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔