AD Banner

{ads}

(عیادت کی فضیلت)

 (عیادت کی فضیلت)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ بیمار کی عیادت کرنا یعنی دیکھنےجاناکیسا ہے؟ اس کی فضیلت کیا ہے؟المستفتی:۔صادق علی بہار

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

بیمارکی عیادت کرنا سنت ہے اس کی فضیلت پر بے شمار احادیث طیبہ وارد ہے اس میں سے کچھ درج ہے ملاحظہ ہو’’عَنْ عَلِیٍّ قَا لَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺیَقُولُ مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَعُوْدُغُدْوَۃً اِلَّا صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلْکٍ حَیّٰ یُصْبِحَ وَکَانَ لَہٗ خَرِیْفٌ فِی الْجَنَّۃِ‘‘حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ سے روا یت ہے کہ حضور علیہ السلام  نے فرمایا کہ جو مسلمان کسی مسلمان کی عیا دت کے لئے صبح کو جائے تو شام تک اور شام کو جائے تو صبح تک ستّر ہزار فرشتے اس کے لئے استغفار کر تے ہیں اور اس کے لئے جنت میں ایک باغ ہو گا ۔( ،تر مذی ،باب ما جا ء فی عیا دۃ المریض جلداول صفحہ۱۱۶)

’’ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَا لَ رَسُوْلُ اللّٰہِ  ﷺ  مَنْ عَا دَمَرِیْضًا نَا دیٰ مُنَا دٍ مِنَ السَّمَآئِ طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاکَ وَتَبَوَّ أْ تَ مِنَ الْجَنَّۃِمَنْزِلًا‘‘حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ رحمت عالم  ﷺ نے فرمایا کہ جو شحص مریض کی عیا دت کو جا تا ہے تو آسمان سے منادی ندا کرتا ہے تو  اچھا ہے تیرا چلنا اچھا ہے اور جنت کی ایک منزل کو تو نے ٹھکانا بنایا ۔( ابن ما جہ باب الجنا ئز جلد اول صفحہ ۱۰۴،مشکوٰۃ باب عیا دۃ المریض الفصل الثا لث صفحہ ۱۳۷)

’’عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ  ﷺمَنْ تَوَ ضَّا ئَ فَاَحْسَنَ الْوَضُوْ ئَ وَعَادَ اَخَاہٗ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا یُوْ عَدُ مِنْ جَہَنَّمَ مَسِیْرَۃَ سَبْعِیْنَ خَرِیْفًا‘‘حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم  ﷺ نے فرمایا کہ جو اچھی طرح وضو کرکے بغرض ثواب اپنے مسلمان بھائی کی عیا دت کو جائے تو ستر برس کے فاصلہ پر دوزخ سے دورکر دیا جا ئے گا ۔( ابو دا ؤد کتاب الجنا ئز جلددوم صفحہ ۴۴۱ ،مشکوٰۃ باب عیا دۃ المریض الفصل الثانی صفحہ ۱۳۵)

یاد رہے کہ مذکورہ بالافضیلت اس کے حق میں ہے جو عیا دت صرف ثواب ہی کی نیت سےیعنی اللہ و رسول جل جلا لہ و ﷺکی رضا حا صل کرنے کے لئے ہونہ کہ دنیا وی فائدہ حاصل کر نامقصد ہوورنہ اس فضیلت سے محروم رہیں گے۔واللہ اعلم بالصواب

ازقلم

فقیر تاج محمد قادری واحدی 








مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner