AD Banner

{ads}

(مناقب سرکار غوث اعظم رضی اللّٰہُ عنہ)

 (مناقب سرکار غوث اعظم رضی اللّٰہُ عنہ)

 غبط الناظر میں ہے کہ حضرت شیخ نجیب سہروردی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد دباس کو فرماتے سنا کہ اس عجمی (شیخ عبد القادر جیلانی) کا قدم ایک وقت کل اولیاء اللّٰہ کی گردنوں پر ہوگا-

اور حضرت شیخ نجیب یہ بهی فرماتے کہ میں نے چالیس سے زیادہ مشائخین کو ایسا ہی فرماتے سنا ہے- رضی اللّٰہُ تعالٰی عنهم اجمعین

اسی طرح کی روایت  تذکرہ مشائخِ قادریہ برکاتیہ رضویہ صفحہ: 224/225 پر نفحات الانس کے حوالے سے بهی مذکور ہے کہ شیخ حماد دباس نے فرمایا کہ اس عجمی (شیخ عبد القادر جیلانی) کا ایسا قدم ہے کہ اس کے وقت میں یہ قدم تمام اولیاء اللّٰہ کے گردنوں پر ہوگا اور مامور ہوگا اس امر کے کہنے پر" قدمی هذہ علی رقبۃ كل ولى اللّٰہ "میرا یہ قدم ہر ولی اللّٰہ کی گردن پر ہے یہ کلام کہے گا اور تمام اولیاء اللّٰہ اپنی گردنیں جهکادیں گے- رضی اللّٰہُ تعالٰی عنهم اجمعین( مقاماتِ دستگیری صفحہ: 31 )
 
 قلائد الجواهر میں بهی اسی طرح کی روایت مذکور ہے شیخ محمود النعال نے بیان کیا ہے کہ میں نے اپنے والد کو کہتے سنا کہ شیخ حماد دباس نے فرمایا:تم (شیخ عبد القادر جیلانی) سید العارفین ہو تمهارا عدل و انصاف مشرق سے مغرب تک پہنچے گا
تمهارے پیر کے نیچے اولیاء زمانہ اپنی گردنیں بچهائیں گے تمهارا درجہ عالی ہوگا تم اپنے اقران و امثال سے فائق و ممتاز رہوگے-رضی اللّٰہُ تعالٰی عنهم اجمعین(تلخیص: قلائد الجواهر صفحہ/85 نصف آخر )
 
قلائد الجواھر صفحہ 84 میں مذکور ہے کہ جب آپ عالم شباب میں تھے تو حضرت شیخ حماد نے آپ کی نسبت فرمایا:کہ میں نے ان کے سر پر دو جھنڈے دیکھے جو زمین سے لیکر ملاء اعلٰی تک پہنچے تھے-اور افق اعلٰی میں ان کے نام کی دھوم دھام سنی ہے - رضی اللّٰہُ تعالٰی عنهما
 
 مقبولِ بارگاہِ الٰہی؛ موردِ انوار نا متناہی؛ شیر بستان؛ کمال مردِ میداں؛ جمال خورشید افلاک کرامت؛ گوہر دریائے ولایت؛ گل سرسبد گلشنِ شریعت؛ بہار بے خزاں گلستانِ طریقت؛ میوۂ اشجار بستانِ معرفت؛ ذائق  نعمت خوارق حقیقت افضل اتقیاء عظام؛ اصلح اولیاء کرام؛ فیض بخش زمانہ؛ مرشدِ یگانہ؛ ہادی روزگار مظہر محبوبِ پروردگار؛ خلاصۂ خاندانِ مصطفوی؛ نقارۂ ددومان مرتضوی؛ مقتدائے اربابِ ہدایت؛ پیشوائے اصحابِ استقامت؛ سید صحیح النسب؛ عالی نقب؛ والا حسب؛ سلطان اقلیم فقر و توکل رونقِ بزم؛ صبر و تحمل دلیل سبیل؛ فلاح و رشاد؛ رہبر طریق استقامت؛ خلف رشید حسن مجتبیٰ؛ نور دیدۂ شہیدِ کربلا؛ زندگی بخش دین متین سید المرسلین؛ پشت و پناہ امت خاتم النبین؛ محی السنہ؛ قامع البدعہ؛ قطب الاقطاب؛ فرد الاحباب؛ مظہر ولایت خاصۂ سرور عالم ﷺ حضرت ابو محمد سید محی الدین؛ محبوبِ سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی غوث اعظم قدس اللّٰہ تعالٰی سرہ العزیز رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ کے سترہویں امام و شیخ طریقت ہیں آپ کے فضائل کا احاطہ طاقت بشری سے بالاتر ہے-
 
آپ کی شانِ مبارک میں جلیل القدر اولیاء عظام رضی اللّٰہُ تعالٰی عنهم اجمعین نے اس طرح خراج عقیدت پیش فرمایا صرف چند کا ذکر کیا جاتا ہے-
1 ضرت الحافظ نور الدین ابوالحسن یوسف شطنوفی رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
غوث الورٰی   غیث الندی   نورالهدی
بدرالدجی شمس الضّحیٰ کهف الوری
2 حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری سنجری رضی اللّٰہُ عنہ نے فرمایا:
[یا غوث معظم  نور هدی مختارِ نبی مختارِ خدا
سلطان دوعالم قطب جلی حیراں زجلالت ارض وسما]
3 حضرت بہاء الحق و الدین ذکریا ملتانی رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
معلی  حب سبحانی   مقدس  قطب ربانی
علی سیرت حسن ثانی محی الدین جیلانی
مدد یا شاہ جیلانی  بریں افتادہ حیرانی
تو ملجائی وجانانی محی الدین جیلانی
چہ تابد  با ثنا خوانی  اگر خواہد  ہمیدانی
کنی ہر مشکل آسانی محی الدین جیلانی
مدد یا شاہ جیلانی نظر یا شاہ صمدانی
کرم یا شیخ ربانی  محی الدین جیلانی
بکن کارم کہ بتوانی  غریبم در پریشانی
جہاں را پیر وپیرانی محی الدین جیلانی
بدل از صدق روحانی چوں مدح پیر پیرانی
مرا از غم تو برہانی   محی الدین جیلانی
سگ درگاہ جیلانی   بہاء الدین ملتانی
لقائےدین سلطانی محی الدین جیلانی
( تذکرہ :  مشائخِ  قادریہ برکاتیہ  رضویہ  صفحہ: 230 / 231)


 طالب دعا
 عبد القاسم خان برکاتی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner