AD Banner

{ads}

(مراتب غوث اعظم رضی اللہ عنہ)

 (مراتب غوث اعظم رضی اللہ عنہ)


 بسم اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرحیم 

☆ اللهم صل وسلم وبارك عليہ وعليهم وعلى المولی السيد الكريم غوث الثقلين وغيث الكونين الامام ابى محمد عبد القادر الحسنى الحسينى الجيلانى صلی اللّٰہُ تعالیٰ علٰی جده الكريم وعليہ وعلٰی مشائخہ العظام واصولہ الكرام وفروعہ الفخام ومحبيہ والمنتمين اليہ الى يوم القيام وبارك وسلّم ابدا ☆

: حضور سیدنا سرکار غوث اعظم رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ کے مراتب واختیارات 

: جو آپ نے خود ارشاد فرمایا:فرماتے ہیں کہ میں وہ مردِ خدا ہوں کہ میری تلوار ننگی ہےاور میری کمان عین نشانے پر ہےمیرا تیر نشانے پر ہے میرے نیزے صحیح مقام پر مار کرتے ہیں میرا گھوڑا چاک و چوبند ہےمیں اللّٰہ کی آگ (ناراللّٰہ) ہوں میں لوگوں کے احوال سلب کرلیتا ہوں میں ایسا بحر بیکراں ہوں جس کا کوئی ساحل نہیں میں اپنے آپ سے ماوریٰ گفتگو کرتا ہوں مجھے اللّٰہ تعالٰی نے اپنی خاص نگاہ قدرت میں رکھا ہے مجھے اللّٰہ نے اپنے خاص ملاحظہ میں رکھا ہےاے روزہ دارو!اے شب بیدارو!اور پہاڑ والو  تمھارے صومعے زمیں بوس ہوجائیں گےمیرا حکم جو اللّٰہ کی طرف سے ہے قبول کرلواے دخترانِ وقت!اے ابدال و اطفال زمانہ!آؤ اور وہ سمندر دیکھو جس کا کوئی ساحل نہیں مجھے اللّٰہ کی قسم ہے کہ میرے سامنے نیک بخت اور بد بخت پیش کئے جاتے ہیں مجھے قسم ہے لوح محفوظ میرے نگاہوں کے سامنے ہوتی ہے میں دریائے علومِ الٰہی کا غواص ہوں میرا مشاھدہ ہی محبت الٰہی ہے میں لوگوں کیلئے اللّٰہ کی محبت ہوں میں نائب رسول خدا ہوں (ﷺ)میں اس زمین پر رسول اللّٰہ کا وارث ہوں (ﷺ)انسان اور جنوں میں مشائخ ہوتے ہیں فرشتوں میں بھی مشائخ ہوتے ہیں مگر میں ان سب کا شیخ الکل ہوں میری مرض موت اور تمھاری مرض موت میں زمین و آسمان کا فاصلہ ہے مجھے دوسروں پر قیاس نہ کرو اور نہ دوسرے مجھے اپنے آپ پر قیاس کریں اے مشرق والو؛ اے مغرب والو!اور اے آسمان والو! مجھ سے اللّٰہ نے کہا ہے کہ میں وہ چیزیں جانتا ہوں جو تم میں سے کوئی بھی نہیں جانتا مجھے ہر روز ستر (70) بار حکم دیا جاتا ہے کہ یہ کام کرو ایسا کرواے عبد القادر تمھیں میری قسم ہے یہ چیز پی لوتمھیں میری قسم ہے یہ چیز کھا لومیں تم سے باتیں کرتا ہوں اور امن میں رکھتا ہوں حضرت نے مزید فرمایا کہ جب میں گفتگو کرتا ہوں تو اللہ تعالی فرماتا ہے مجھے اپنی قسم یہ بات پھر کہوکیونکہ تم سچ کہتے ہو میں اس وقت تک بات نہیں کرتا جب تک مجھے یقین نہ دلایا جائے اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہوتا میں ان تمام امور کی تقسیم و تفریق کرتا رہتا ہوں جن کے مجھے اختیارات دئے جاتے ہیں جب مجھے حکم دیا جاتا ہے تو میں وہی کام کرتا ہوں مجھے حکم دینے والا اللّٰہ تعالٰی ہےاگر تم مجھے جھٹلاؤگے تو یہ بات تمھارے لئے زہر ہلاہل ہوگی تمھارا یہ اقدام نافرمانی تمھیں ایک لمحہ میں تباہ کردےگامیں تمھاری دنیا و آخرت کو ایک لمحہ میں ختم کرنے کی قدرت رکھتا ہوں

اللہ تعالی کے حکم سے تمھیں اپنی ذات سے ڈراتا ہوں اگر میرے منہ میں شریعت کی لگام نہ ہوتی تو میں تمھیں ان چیزوں کی بھی خبر دیتا جو تم کھاتے ہو، پیتے ہو اور گھروں میں چھپائے رکھتے ہواگر میرے منہ میں شریعت کی لگام نہ ہوتی (یعنی شریعت کا پاس نہ ہوتا) تو میں حضرت یوسف علیہ السلام کے پیالے کی خبر دیتا غرض کہ دلوں کی ہر خبر واضح کر دیتاچونکہ علم دامان عالم میں پناہ حاصل کرتا ہے اور ان کی خفیہ چیزوں کو ظاہر نہیں کرتاآپ نے مزید فرمایا کہ میں ہر اس خبر کو جانتا ہوں جو تمھارے ظاہر میں ہے اور ہر اس چیز کی خبر رکھتا ہوں جو تمھارے باطن میں پوشیدہ ہے میری نگاہ میں تم لوگ شیشے کی طرح صاف ہو تمام مردانِ خدا جب مقام قدر میں پہنچتے ہیں تو ان کی نگرانی کی جاتی ہے مگر مجھے اس طاقچہ سے اندر پہنچا دیا جاتا ہے ( سبحان اللّٰہ کتنا عظیم مقام ہے شیخ عبد القادر جیلانی سرکار غوث اعظم رضی اللّٰہُ عنہ کا ){ تذكره  مشائخِ  قادریہ برکاتیہ رضویہ صفحہ : 235 / 236 }

 طالب دعا

عبد القاسم برکاتی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner