AD Banner

{ads}

(فضائل: غوث اعظم رضی اللہ عنہ)

 (فضائل:غوث اعظم رضی اللہ عنہ)


حضور نبی كريم ﷺ کا فرمان:

حضرت امام حسین رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ کو سرکار غوث اعظم رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ کی ولادت کی خبر خود حضور نبی کریم ﷺ نے ابتداء میں دی تھی کہ فلاں صدی میں تیری آل سے ایک بچہ عبد القادر ہوگا جو غوث اعظم بنےگا- ( مجمع القضار /سیرالاخیار محفلِ اولیاء  صفحہ: 211)
 
" سرکار غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ کا ظہور جیلان اور مسکن بغداد " زبدة الابرار میں ہے کہ ایک روز چند درویش حضرتِ شیخ علی بن وھب کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت نے دریافت کیا کہ کہاں سے آئے ہو؟ انھوں نے کہا عجم سے پھر دریافت کیا کہ کس شہر سے آئے ہو؟ انھوں نے کہا کہ جیلان سے تو حضرت شیخ نے ارشاد فرمایا:" ان اللّٰہ نور وجوهكم بظهور رجل منكم قريب من فضل اللّٰہِ تعالٰی اسمہ عبد القادر مظهره فى العراق ومسكنہ فى البغداد: يقول قدمى هذه على رقبۃ كل ولى اللّٰہِ ويقره اولياء عصره بامر اللّٰہِ تعالٰی " اللّٰہ تعالٰی تمھارے چہرے کو روشن کرے اس شخص کے ذریعے جو اللّٰہ تعالٰی کے فضل سے تم میں عنقریب ظاہر ہوگا: اس کے ظہور کی جگہ عراق اور مسکن بغداد ہوگا وہ کہےھ گا میرا یہ قدم ہر ولی اللّٰہ کی گردن پر ہے اور اس کے ہم عصر تمام اولیاء اللّٰہ! اللّٰہ تعالٰی کے حکم سے اس کے قول کو قبول کریں گے-رضی اللّٰہُ تعالٰی عنھم اجمعین( مسالک السالکین جلد اول صفحہ: 337 )
 
غبط الناظر میں ہے کہ حضرتِ شیخ ابو احمد عبد اللّٰہ بن علی بن موسیٰ نے سن 464 ھ میں فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ عنقریب عجم میں ایک لڑکا بڑا صاحب کرامات اور ذی شرف ہوگا اور جو اس کو دیکھے گا فائدہ پائےگا وہ فرمائےگا:[قدمى هذه على رقبۃ كل ولى اللّٰہ.میرا یہ قدم ہر ولی اللّٰہ کی گردن پر ہے]رضی اللّٰہُ تعالٰی عنھم اجمعین

 اور اسی کتاب میں ہے کہ حضرتِ شیخ عقیل سنجی یا منجی سے پوچھا گیا کہ اس زمانے کا قطب کون ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس زمانے کا قطب مدینہ میں پوشیدہ ہے سوائے اولیاء اللّٰہ کے کوئی اس کو نہیں جانتاپھر عراق کی جانب اشارہ کر کے فرمایا: کہ اس طرف ایک عجمی نوجوان ظاہر ہوگا وہ بغداد میں وعظ کہے گا اور اس کی کرامتوں کو ہر خاص وعام جان لےگا وہ قطب زمانہ ہوگا اور فرمائےگا:{قدمى هذه على رقبۃ كل ولى اللّٰہ .میرا یہ قدم ہر ولی اللّٰہ کی گردن پر ہے}رضی اللّٰہُ تعالٰی عنھم اجمعین(تذکرہ مشائخِ قادریہ برکاتیہ رضویہ صفحہ:229)
 
"شیخ مسلمہ بن نعمۃالسروجى كى پیش گوئی"

 ایک وقت شیخ مسلمہ بن نعمۃ السروجی سے کسی نے پوچھا: کہ قطب وقت کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: کہ قطب وقت اس وقت مکہ میں ہیں اور ابھی لوگوں پر مخفی ہیں انھیں صالحین کے علاوہ اور کوئی نہیں پہچانتا اور عراق کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: کہ عنقریب ایک نوجوان عجمی شخص کہ جن کا نام عبد القادر ہوگا اور کرامات وخوارق عادات ان سے بکثرت ظاہر ہوں گے یہی غوث وقطب ہیں کہ جو مجمع عام میں:( قدمى هذہ على رقبۃ كل ولى اللّٰہ.میرا یہ قدم ہر ولی اللّٰہ کی گردن پر ہے)کہیں گے اور اپنے اس قول میں حق بجانب ہوں گے تمام اولیاء وقت آپ کے قدم کے نیچے ہوں گے خدائے تعالٰی ان کی ذاتِ بابرکات اور ان کی کرامات سے لوگوں کو نفع پہنچائے گا-( قلائد الجواھر  صفحہ: 96 )

طالب دعا
عبد القاسم خان برکاتی
[ تاریخ : يكم ربيع الغوث ١٤٤٢ هجرى
مطابق : 17 نومبر 2020 عيسوى
بروز منگل ]


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner