AD Banner

{ads}

( حالت حیض و نفاس میں درود و وظائف پڑھناکیساہے؟)

 ( حالت حیض و نفاس میں درود و وظائف پڑھناکیساہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو وظائف ہے حسبا نااللہ  ونعمل وکیل کیا یہ بناوضو پڑھ سکتے ہیں ؟ جن خواتین کے مخصوص ایام ہوتے ہیں کیا وہ بھی پڑھ سکتی ہیں؟دونوں سوالات کا تفصلی جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔رضا کراچی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

جی ہاں پڑھ سکتے ہیں اگر باوضوٕ پڑھے تو مستحب ہے البتہ قرآن کی کسی بھی آیت کو بلاحائل چھونا حرام ہے ۔نورالایضاح میں ،، الوضوٕ فرض لمس القرآن ولو آیة)(صفحہ٣٢ ،اقسام وضوٕ)

جواب ثانی:۔ اس کے متعلق حضور صدرالشریعہ علامہ مفتی امجد علی‌ اعظمی‌ علیہ الرحمۃ فرماتےہیں کہ عورت جس وقت حیض و نفاس کی حالت میں ہو اس وقت تک قرآن مجید کے علاوہ تمام اذکار کلمہ شریف درود شریف وغیرہ  پڑھ سکتی ہے بلکہ مستحب ہے ہاں ان اوراد  و اذکار کو پڑھنے سے پہلے وضو یا کلی کرلے تو بہتر ہے ۔(بہارشریعت حصہ٢ ص٣٧٩مکتبہ مدینہ دھلی) واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
 مـحـمّـد عبـیـداللہ حنفی رضوی بریلوی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner