AD Banner

{ads}

(تیجہ چالیسواں میں چنا پڑھنا کیسا ہے؟)

 (تیجہ چالیسواں میں چنا پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تیجہ چالیسواں وغیرہ کرنا کیسا ہے ؟اور اس میں جو چنا پڑھا جاتا ہے تو کیا یہ درست ہے؟اگر درست ہے تو چنے کی تعداد کتنی ہونی چاہئے؟
المستفتی:۔اشرف رضا کٹیہار بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 انتقال کے بعد تیجہ ،دسواں، بیسواں ،چا لیسواں،سالانہ ،وغیرہ جائز ہے ہاں البتہ اتنا ضرو ر ہے کہ بعض لوگ تین دن پر تیجہ دس دن پر دسواں اور چا لیس دن پر چالیسوا ں کر تے ہین اس سے کم دنو ں پر نہیںکرتے یہ جہا لت ہے ،دن کی کوئی تخصیص نہیںجب چا ہے کرے بلکہ اپنی زندگی میں بھی کر سکتے ہیں، کلمہ ،درود ، کھا نا، پا نی، مٹھا ئی، چنا و،غیرہ کا ثواب مردوں کو پہو نچتا ہے ۔

بیا ن کیا جا تا ہے کہ ایک شخص نے اپنی لڑکی کے انتقال کے بعدخواب میں دیکھا کی وہ علیل ہے اور  بر ہنہ (ننگی )ہے اور ایسا کئی با ر دیکھا پھر اعلی حضرت رضی اللہ عنہ سے استفتا ء کیا تو اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ فر ما یا کہ۷۰۰۰۰؍ ستَّر ہزار مرتبہ کلمہ شریف پڑھ کر بخش دیا جا ئے ان شاء اللہ تعا لیٰ پڑھنے والے اور جس کو بخشا جا ئے دونوں کے لئے ذریعہ نجا ت ہو گا ۔

پھر فرما یا شیخ اکبر محی الدین ابن عر بی علیہ الر حمہ ایک جگہ دعوت میں تشریف لے گئے آپ نے دیکھا کہ ایک لڑکا کھا نا کھا رہا ہے کھا نا کھا تے ہو ئے دفعۃً رو نے لگا وجہ دریا فت کر نے پر کہا کہ میری ما ں کو جہنم کا حکم ہواہے اور فرشتے اسے لئے جا تے ہیں  (لڑکا اس شہر میں کشف میں مشہور تھا )حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عر بی علیہ الرحمہ کے پاس کلمہ شریف ۷۰۰۰۰؍ستّر ہزار مرتبہ پڑھا ہوا محفو ظ تھا آپ نے اس کی ماں کو دل میں ایصا ل ثواب کردیا فو راً وہ لڑ کا ہنسا آپ نے ہنسنے کا سبب در یا فت فرما یا لڑکے نے جوا ب دیا کہ حضور میری ما ں کو فرشتے جنت کی طرف لئے جا رہے ہیں ،شیخ اکبر علیہ الرحمہ نے ارشاد فر مایا اس حدیث کی تصحیح مجھے اس لڑکے کے کشف سے ہوا اور اس لڑکے کی کشف کی تصدیق اس حدیث سے۔ (الملفوظ حصہ اول ۷۲)

مذکورہ واقعہ سے معلوم ہوا کہ ۷۰۰۰۰؍ستر ہزارکلمہ شریف پڑھ کر ایصال ثوا ب کر نے سے مغفرت ہو سکتی ہے ،اس لئے ہم اہل سنت وجما عت تیجہ ، دسواں ،بیسواں، وغیرہ میںچناپر کلمہ شریف پڑھوا تے ہیںکہ کلمہ پڑھنے کا ثوا ب اور چنے کا بھی ثواب ملتا ہے۔

فقیر نے وزن کرکے گنتی کی ہے تو ستر ہزار ۷۰۰۰۰؍دانہ تقریبا۱۳؍ کلوچنامیں رہتا ہے ۔واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner