AD Banner

( اوپر والادیکھتا ہے کہنا کیسا ہے؟)

( اوپر والادیکھتا ہے کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ یہ کہنا کہ اوپر والادیکھتا ہے تواللہ تعا لیٰ کے بارے میں ایسا جملہ بولناکیسا ہے ؟نیز بو لنے وا لے پرعندالفقہاء اور عندالمتکلّمین کیا حکم ہے؟ مدلّل و مفصّل جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی:۔محمد مقصود عالم قادری

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و بر کا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
 اللہ تعالی کو اوپر والاکہنے میں کفرکاشائبہ ہے اوپر والاکہنے کا مطلب یہ ہوتاہے کہ اوپر رہتا ہے اس میں اللہ تعالی کے لیے مکان کا اثبات ہے اور اللہ عزوجل کے لئے مکان ثابت کرنا کفر ہے۔نیز اس کا بھی شائبہ ہے کہ اوپر والا ہے نیچے والا نہیں ایسے کلمات کا بولنا شرعا ممنوع ہے حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ ج۱؍ص۲۰۵؍میں ہے اگر کسی نے کہا(نہ مکانی زتو خالی نہ تو درھیچ مکانی)تو ایسا کہنے والا کافر ہوجائےگا اس لئے کہ اس نے اللہ تعالی کے لیے مکان ثابت کیا اگرچہ صحیح یہی ہے کہ کافر نہ ہوگا جیسا کہ مجدد اعظم اعلی حضرت نے اس کے حاشیے میں تحریر فرمایا ہے بہرحال ایسے کلمات بولنے سےبچنا لازم ہے جس میں کفرکاپہلو ہو اس لئے مسلمان ہرگز نہ کہیں کہ اوپر والا جانے یا نیلی چھتری والاجانے وغیرہ وغیرہ( فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ ۲۵۹)
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ 
عبید اللہ رضوی بریلوی 





فتاوی مسائل شرعیہ 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad