AD Banner

(کیااللہ تعا لیٰ نے اپنے تن سے حبیب کو پیداکیا ہے؟)

(کیااللہ تعا لیٰ نے اپنے تن سے حبیب کو پیداکیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی تقریر میں یہ بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ اپنی شان کے مطابق اپنے حبیب  ﷺ کو اپنے جسم سے پیدافرمایا نیز دوسری تقریر میں کہا کہ اللہ تعا لیٰ اپنی شان و قدرت سے اپنے حبیب کو اپنی شان کے مطابق اپنے جسم سےپیدافرمایا،کیاایساکہنادرست ہے ؟قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما ئیں 

وعلیکم السسلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب اللھم ھو الھادی الی الصواب والیہ المرجع المآب

یہ کہنا کہ اللہ تعا لیٰ اپنی شان کے مطابق اپنے حبیب ﷺ کو اپنے جسم سے پیدافرمایا ۔یایہ کہنا اللہ تعا لیٰ اپنی شان و قدرت سے اپنے حبیب کو اپنی شان کے مطابق اپنے جسم سے پیدافرمایا۔کفر ہے کہ اس جملے سے جسم کاہوناثابت ہوتا ہے اللہ تعا لیٰ جسم وجسمانیت سے پاک ہے اس کے لئے جسم مانناکفر ہے جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ اگر ضَروریاتِ دین سے کسی چیز کامنکِرہو تو کافر ہے جیسے یہ کہناکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اجسام کے مانند جسم ہے ۔(دُرِّمُختار ج۲ ص ۳۵۸؍بحوالہ فتاوی رضویہ جلد ۱۴؍ ص ۲۵۱؍دعوت اسلامی )

  کیوں کہ ہر جسم و جان والے کا وجود ہوا ہے یعنی پہلے نہ تھا بعد میں پیداہوا  اور اللہ تعا لیٰ ازلی ہے یعنی ہمیشہ سے ہے۔ ثانیاً: ہر جسم کافناہے اور اللہ تعا لیٰ کے لئے فنانہیں ہے بلکہ وہ ابدی ہے یعنی ہمیشہ رہے گا ۔

یو نہی ہر جسم والاکسی نہ کسی کے بطن سے پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعا لیٰ کو کسی نے جنم نہ دیا اور نہ ہی وہ کسی کو جنم دیاارشاد ربا نی ہے’’ لم یلد ولم یولد‘‘ پس ایسا کہنے والا اسلام سے خارج ہو گیا اس پر تجدید ایمان فرض ہے اور شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح بھی۔اور اگر ایسا نہ کرے تو جملہ مؤمنین پر لازم ہے کہ اس مقرر کا سماجی با ئیکا ٹ کردیں اور اس سے ہر گز ہرگز تقریر نہ کروائیں ورنہ کروانے والے بھی گنہگار ہونگے کہ جسکو عقائد کے با رے میں اتنا نہ معلوم ہو کہ اللہ تعا لی جل مجدہٗ جسم سے پاک ہے اس سے تقریر کرواناحرام ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ 

فقیر تاج محمد قادری واحدی





فتاوی مسائل شرعیہ 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad