(جو اللہ عز وجل کو گالی دے اس پرکیا حکم ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میںکہ ایک شخص ہے جب اس کا کو ئی کام نہیں ہوتا ہے تو اللہ عز وجل کو گالی دیتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ المستفتی:۔عبد الغفور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ایسا شخص کافر و مرتد ہوگیا جیسا کہ فقیہ اعظم ہند شارح بخاری علامہ شریف الحق رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیںجس خبیث نے اللہ عزوجل کو گالی دی وہ کافر و مرتد ہوگیا اسلام سے خارج ہوگیا اگر وہ صاحب نکاح ہے تو اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی اس پر واجب ہے کہ فورا بلاتاخیر توبہ کرے پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اوراگر اس بیوی کو رکھنا چاہتا ہے تو اس سےتجدید نکاح بھی کرے اگرتوبہ و تجدید ایمان نہ کرے تو اس سے میل جول سلام کلام بند کر دیا جائے بیمار پڑے تواسکی عیادت کو نہ جائے مر جائے تو اس کی نمازجنازہ نہ پڑھیں(فتاوی شارح بخاری جلد اول صفحہ 234 )
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔