(کیا جہاں چندلوگ اکٹھا ہوں وہیں خداہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں جہاں چندلوگ اکٹھا ہوں وہیں خداہے ایساکہناازروئے شرع کیساہے؟ المستفتی:۔ فداء المصطفی الہ آباد
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس طرح کہنا کلمۂ کفرہے کہ جہاں چند لوگ ہوں وہیں خداہے اور کہنے والے پرتوبہ تجدیدایمان بیوی والاہو توتجدیدنکاح بھی لازم ہےحضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں کہ یہ کہنا کہ جہاں دس وہیں خدا،کلمۂ کفرہے۔کیوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کےلئے مکان ثابت کرتاہے۔اللہ تعالیٰ مکان سےمنزہ ہے۔حدیقہ ندیہ طریقۂ محمدیہ میں ہے:ولوقال ھکذابالفارسیۃ:نہ مکانی زتوخالی نہ تودرہیچ مکانی فہٰذا کفرلان نسبۃ المکان الی اللہ وھویقتضی الجسمیۃ فی حقہ تعالیٰ والجسمیۃ تقتضی الحدوث وھومحال علیہ تعالیٰ۔ اس قائل پر توبہ تجدید ایمان اوربیوی والاہے توتجدیدنکاح لازم ہے۔
(فتاویٰ شارح بخاری جلداول صفحہ ۱۴۰؍۱۴۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خان امجدی قادری
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔