AD Banner

(جب عبد المطلب موحد تھے تو خانۂ کعبہ میں ۳۶۰؍بت کیوں؟)

 (204)

(جب عبد المطلب موحد تھے تو خانۂ کعبہ میں ۳۶۰؍بت کیوں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک شخص کاکہناہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب موحدنہیں اگر توحید پرست ہوتے توخانہ کعبہ میں تین سو ساٹھ بت نہ ہوتے جب کہ خانۂ کعبہ کی چابی ان کےپاس تھی۔         المستفتی:۔عبد الحکیم اورنگ آباد

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

یقیناحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کے پاس خانۂ کعبہ کی چابی تھی لیکن شخص مذکور کاکہناسراسرغلط ہے کہ وہ موحد نہ تھے بلکہ حضورکےدادا حضرت عبد المطلب توحید پرست تھے۔ فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں کہ سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے جیساکہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے اپنے رسالہ مبارکہ شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام میں واضح دلائل کےساتھ افادہ فرمایاہے لیکن انھوں نے خانۂ کعبہ کوبتوں سےپاک نہیں کیا اس لئے کہ پوراعرب بتوں کی عبادت اوران کی محبت میں غرق تھا یہاں تک کہ حضرت عبدالمطلب کا خاندان بھی، اس صورت میں بتوں کی مخالفت کرنااورخانۂ کعبہ سےان کونکالناپورے عرب سے اعلان جنگ کے مترادف ہوتا۔جو ان کی طاقت سے باہرتھا۔(فتاویٰ فیض الرسول جلداول صفحہ۲۵)واللہٰ اعلم

کتبہ

محمد ابراہیم خان امجدی قادری 



فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad