AD Banner

{ads}

مسافر مقیم امام کے پیچھے نیت کرکے نمازفاسد کردے تو کیا کرے؟

 مسافر مقیم امام کے پیچھے نیت کرکے نمازفاسد کردے تو کیا کرے؟

(340)

مسئلہ:۔ زید مسافر ہے اس نے ظہر کی نماز مقیم امام کے پیچھے شروع کرکے فاسد کردی تو اب تنہا پڑھے گا تو دو پڑھے یا چار؟ 

 بسم الله الرحمن الرحیم 

 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

صورت مستفسرہ میں زید دو پڑھے ہاں اگر پھر مقیم امام کے پیچھے پڑھے تو چار پڑھے خاتم المحققین علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں " "لو افسدہ صلی رکعتین لزوال المغیر“ یعنی اگر کسی مسافر نے مقیم امام کی اقتداء میں  نماز شروع کرکے فاسد کردی تو وہ دو رکعتیں ہی پڑھے گا، کیونکہ دو رکعتوں سے چار کی طرف تبدیل کرنے والا سبب (مقیم اما م کی اقتداء) زائل ہوگیا۔(ردالمحتار جلد ۲ صفحہ ۶۱۲؍کتاب الصلاۃ  باب صلاۃ المسافر، دارعالم الکتب الریاض )

اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں "مسافر نے مقیم کے پیچھے شروع کر کے فاسد کر دی تو اب دو ہی پڑھے گا یعنی جبکہ تنہا پڑھے یا کسی مسافر کی اقتدا کرے اور اگر پھر مقیم کی اقتدا کی تو چار پڑھے۔(بہار شریعت حصہ چہارم نمازِ مسافر کا بیان مسئلہ ۴۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

منجانب 

ذ ہنی آزمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner