AD Banner

{ads}

عطر نہ سو نگھنے کی قسم کھا ئی اور عطر کی دکان سے گزرا تو کیا قسم ٹوٹ گئی؟

 عطر نہ سو نگھنے کی قسم کھا ئی اور عطر کی دکان سے گزرا تو کیا قسم ٹوٹ گئی؟

(341)

مسئلہ:۔  خالد نے قسم کھائی خوشبو نہیں سونگھے گا عطر والے کے دکان سے گزرا ناک میں بلا قصد خوشبو گئی تو قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ 

 بسم الله الرحمن الرحیم 

 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

پوچھی گئی صورت میں قسم نہیں ٹوٹی ہاں اگر قصداً سونگھتا  تو قسم ٹوٹ جاتی ، جیسا کہ بحر الرائق میں ہے: "فلو حلف لایشم طیباً فوجد ریحه لم یحنث ولو وصلت الرائحةإلی دماغه کذا فی فتح القدیر "اھ(جلد چہارم  صفحہ ۶۲۰ کتاب الأیمان، باب الیمین )

اور بہار شریعت میں ہے : قسم کھائی کہ خوشبو نہ سونگھے گا اور بلا قصد ناک میں گئی تو قسم نہیں ٹوٹی اور قصداً سونگھی تو ٹوٹ گئی۔(حصہ نہم( ۹)ادائے دَین وغیرہ کے متعلق قسم کا بیان / مسئلہ ۱۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


منجاب 

ذہنی آزمائش 


مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner