AD Banner

{ads}

جنازہ میں تین تکبیر کہا توکیا حکم ہے؟

(جنازہ میں تین تکبیر کہا توکیا حکم ہے؟)

 مسئلہ :- نمازِ جنازہ میں امام نے بھول کر تین تکبیر پر سلام پھیر دیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

نماز نہیں ہوئی اگر چہ سہواً بھولا ہو کیوں کہ  نمازِ جنازہ میں چار تکبیریں  فرض ہیں ایک بھی فرض ترک ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوگی ، اعادہ کریں  جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے :*"صلاة الجنازة أربع تکبیرات، ولو ترک واحدة منھا لم تجز صلاته ھکذا فی الکافی "اھ* جلد اول صفحہ ۱۸۰  کتاب الصلاۃ/ باب فی الجنائز/ الفصل خامس)(وھکذا فی ردالمحتار علی الدر المختار جلد ۳ صفحہ ۱۰۵ کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ) 

اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : نماز جنازہ میں دو رکن ہیں ۱. چار بار اللہ اکبر کہنا ۲.اور قیام (بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر ۸۲۸ مطبوعہ مکتبہ المدینہ ) 

لہذا اگر کسی امام نے بھولے سے یا جان بوجھ کر  چار تکبیروں کی جگہ  تین تکبیریں نماز جنازہ میں  کہہ کر سلام پھیر دیا تو نماز نہ ہوگی  دوبارہ نماز ادا کی جائے ، واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۹ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

منجانب زہنی ازمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner