AD Banner

{ads}

بکر سے کہا عمر نے تیری بیوی کو طلاق دے دیا بکر نے کہا اچھا کیا توکیاحکم ہے؟

(بکر سے کہا کہ عمر نے تیری بیوی کو طلاق دے دے بکر نے کہا اچھا کیا توکیا حکم ہے؟)

مسئلہ:- بکر سے کسی نے کہا  عمر نے تیری بیوی کو طلاق دے دی بکر نے کہا اچھا کیا تو طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

                     صورت مسئولہ میں طلاق واقع ہوگئی ، جیسا کہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے*أخبر ان فلا ناطلق أمراتک فقال نعم ماصنع او  بئس  ماصنع قبل فی الاول یقع فی الآخر لا یقع  ھوالظاھر والماخوذبه کذا فی جواھر الاخلاطی-"اھ*(ہندیہ  جلد ۱  صفحہ ۳۹۴ کتاب الطلاق، الباب الثالث في تفویض الطلاق، الفصل الثاني) 

         اور بہار شریعت میں ہے ؛ شوہر سے کسی نے کہا فلاں  شخص نے تیری عورت کو طلاق دیدی اُس نے جواب میں  کہا اچھا کیا توطلاق ہوگئی اور اگر کہا بُرا کیا تو نہ ہوئی.(جلد ۲ حصہ ۸ صفحہ ۱۴۵ طلاق سپرد کرنے کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۱۲ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

منجانب ذہنی ازمائش

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner