AD Banner

{ads}

درزی کپڑاکاٹا اور سلنے سے پہلےانتقال کرگیا تو اجرت دی جائے یانہیں؟

(درزی کپڑاکاٹا اور سلنے سے پہلےانتقال کرگیا تو اجرت دی جائے یانہیں؟)

مسئلہ :خالد درزی کا کام کرتا ہے بکر نے خالد کو کپڑا دیا کہ میرا کپڑا سل دو خالد نے کپڑے کو کاٹ کر رکھا سلنے کے لیے اتفاقاً خالد کا انتقال ہوگیا تو کپڑا کٹنگ کی کچھ اجرت دی جائے گی یا نہیں؟
 بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
       صورت مسئولہ میں کچھ اجرت نہیں دی جائے گی کہ عادۃًسلائی کی اُجرت دیتے ہیں قطع کرنے کی اُجرت نہیں دی جاتی ہاں اگر اصل مقصود درزی سے کپڑا قطع کرانا ہی ہےسلوانا نہیں ہے تو اس کی اُجرت بھی ہوسکتی ہے۔بحر الرائق میں ہے."رجل دفع إلی خیاط ثوباً لخیطه قطع ومات  لایجب شیء من الأجرۃ لأن الاجرفی العادہ للخیاطه لا للقطع ھو أصح اھ"(ج 7 ص 513.وھکذا فی  حاشیۃ الطحطاوی ‘‘ علی ’’ الدرالمختار ‘‘ ،کتاب الإجارۃ) 
        اور بہار شریعت میں ہےدرزی نے کپڑا قطع کیا اور سیا نہیں   بغیر سیے مرگیا قطع کرنے کی کچھ اُجرت نہیں   دی جائے گی کہ عادۃًسلائی کی اُجرت دیتے ہیں   قطع کرنے کی اُجرت نہیں   دی جاتی ہاں   اگر اصل مقصود درزی سے کپڑا قطع کرانا ہی ہے سلوانا نہیں   ہے تو اس کی اُجرت بھی ہوسکتی ہے۔ (ح  14 ص 116 اجارہ کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۱۴ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

منجانب ذہنی ازمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner