AD Banner

{ads}

چھوٹے بچوں کو زیور پہنانا کیسا ہے؟

 (چھوٹے بچوں کو زیور پہنانا کیسا ہے؟)

مسئلہ :- چھوٹے یعنی نابالغ لڑکوں کو  بطورِ شوقی گلے میں چاندی کا ہار " یا ہاتھ میں چوڑی وغیرہ  پہنانا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
      لڑکوں کو زیور پہنانا ناجائز ہے، پہنانے والے گنہگار ہوں گے کیوں کہ  مرد کے لیے صرف ساڑھے چار ماشہ(چار گرام چھ سو پینسٹھ ملی گرام چھ سو میکرو ملی گرام)سے کم چاندی کی ایک نگ کی ایک انگوٹھی پہننا جائز ہے۔
        حضور صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ مرد کو زیور پہننا مطلقاً حرام ہے، صرف چاندی کی ایک انگوٹھی جائز ہے، جو وزن میں   ایک مثقال یعنی ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو(بہار شریعت ح 16 ص 429) 
        اس کے علاوہ کوئی زیور پہننا یا پہنانا ناجائز و حرام ہے خواہ وہ نابالغ کو پہنانا جائے یا بالغ خود پہنے۔ نابالغ کو پہنانے والا گنہگار ہوگا حضور صدرِ الشریعہ علیہ الرحمۃ آگے تحریر فرماتے ہیں لڑکوں  کو سونے چاندی  کے زیور پہنانا حرام ہے اور جس نے پہنایا، وہ گنہگار ہوگا (ایضا ص 431) 
        لہذا بالغ بچہ ہو یا نابالغ چوڑی یا گلے کا چین پہنانا ناجائز و حرام اور پہنانے والے سب گنہگار ہوں گے خواہ وہ والدین  ہوں یا اور کوئی رشتہ دارواللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۱۵؍جمادی الاول ۱۴۴۳/ہجری بروز دوشنبہ

منجانب ذہنی ازمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner